اگر مجھے ن لیگ سے نکالنا چاہتے ہیں تو نکال دیں۔سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا پارٹی میں محدود ہونے کا اعتراف


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ میری سلیمان شہباز سے بڑے عرصے سے دوستی ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ سلمان کا اسطرح کے الفاظ کا چناؤ مناسب تھا۔مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری کارکردگی جیسی تھی سب کے سامنے ہے۔
پارٹی چھوڑنے کے سوال پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر مجھے ن لیگ سے نکالنا چاہتے ہیں تو وہ نکال دیں۔ کچھ دوستوں سے مشورہ کرکے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کریں گے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کوئی خاندانی سیاستدان نہیں ہوں اور ضروری نہیں کہ ہر آدمی الیکشن لڑے۔میں سمجھ گیا کہ پارٹی کے اندر میری سپیس بہت لمیٹڈ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے فروری میں آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا تھا۔
میں وزیر تھا تو آئی ایم ایف کو واپس لے آیا۔الیکشن میں شکست ہونے پر پارٹی گھبرا گئی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بچانا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ سیاستدان سیاسی مقاصد کو بھی مدِنظر رکھتے ہیں وہی مقاصد عمران خان نے فروری میں مدنظر رکھے۔کبھی کبھی ن لیگ بھی مقاصد کو مدنظر رکھتی ہے۔کوئی بھی یہ سوچ کر نہیں آتا کہ ہم آئیں گے تو مزید کشیدگی پیدا ہو جائے گی، سب لوگ یہی سوچتے ہیں کہ وہ میعشت کو مضبوط کریں گے اور مثبت قدم اٹھائیں گے۔
معیشت پٹری سے اتر گئی تھی،ہم بڑی محنت سے جگہ پر لائے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا بہت مشکل کام ہے ،حکومت کو مزید سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف میری بات مانتے تھے، میں سارے مشکل فیصلے وزیراعظم کی مرضی سے کرتا تھا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم خوش نہیں ہوتے تھے لیکن قیمتوں میں اضافہ مجبوری ہوتی تھی۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ میرے شاہد خاقان عباسی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔دوسری جانب نائب صدر ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سلیمان شہبازکا مفتاح اسماعیل کیخلاف ٹویٹ غیرمناسب ہے، کسی وزیرخزانہ کو جوکر کہنا مناسب نہیں، نئی جماعت یا ہم خیال گروپ بنانے کی کوئی سوچ نہیں ہے، ملک کے موجودہ مسائل کا الیکشن حل نہیں ہے، سب کو مل بیٹھ کر حل نکالنا ہوگا۔

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- ایک دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- ایک دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 7 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 5 گھنٹے قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل




