اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے ہیں۔


اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں جنید اکبر، عثمان ترکئی، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب، عندلیب عباس، ملیکہ بخاری کے استعفے منظور کیے ہیں۔
اس کے علاوہ حیدر علی خان، سلیم رحمٰن، صاحبزادہ صبغت اللّٰہ، محبوب شاہ، محمد بشیر کے استعفے بھی منظور کیے گئے ہیں۔
راجہ پرویز اشرف نے شیر اکبر خان، علی خان جدون، شیر علی ارباب، شاہد احمد، گل داد خان، ساجد خان، محمد اقبال خان، عامر محمود کیانی اور فیض الحسن کے استعفے منظور کیے ہیں۔
قومی اسمبلی اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قواعد و ضوابط کے مطابق پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے_ pic.twitter.com/QokSWmn9hk
— National Assembly of ?? (@NAofPakistan) January 20, 2023
شوکت علی، عمر اسلم خان، امجد علی خان، خرم شہزاد، فیض اللّٰہ، ملک کرامت کھوکھر، سید فخر امام، ظہور حسین قریشی، ابراہیم خان، طاہر اقبال، اورنگزیب خان، مخدوم خسرو بختیار، عبدالمجید خان، اسما قدیر اور منورہ بی بی کے استعفے بھی منظور ہوئے ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے مذید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے موصول ہو گئے ہیں، الیکشن کمیشن ضابطے کی کارروائی کے بعد جلد اراکین کوڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے تمام منتخب اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق کچھ ہی دیر میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس سے سپیکر سے ملاقات کیلئے روانہ ہوں گے، تحریک انصاف کے 76 اراکین قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شیخ رشید اور تحریک انصاف کے 34 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان ارکان کی رکنیت ختم کر کے سیٹوں کو خالی قرار دیا تھا۔

ریپر طلحہٰ انجم نےکنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی
- 18 hours ago

انجینئر الطاف حسین نے نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا
- 20 hours ago

آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے عدالت کے قیام کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا
- 25 minutes ago

ڈھاکا :شدید زلزلہ کے باعث بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان میچ روک دیا گیا
- 30 minutes ago

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ
- 18 hours ago

نیشنل گرڈ کمپنی نے 220 کے وی گھارو گرڈ سٹیشن کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا
- 17 hours ago

صدر ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا،امریکی عدالت نے دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا
- 6 minutes ago

بنوں : امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق
- 41 minutes ago

دبئی ائیرشو: بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کا پاکستانی پویلین کا دورہ، پاکستانی پائلٹس نے چائےکی پیشکش کر دی
- 17 hours ago

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ مکروہ اقدام ہے، اس سے نمٹنا ہوگا،برطانوی وزیر اعظم
- 20 hours ago

خیبر پختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد جہنم واصل
- a day ago

فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 16 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی،وزیر اعلی کا نوٹس
- 34 minutes ago









