یورپی یونین نے ایران کی مزید 37 شخصیات اور اداروں پر پابندی لگادی


ایران: جاری مظاہروں کے دوران اب تک 80 صحافی گرفتار ہوچکے ہیں، اس کریک ڈاؤن کے ردعمل میں یورپی یونین نے ایران کی مزید 37 شخصیات اور اداروں پر پابندی لگادی ہے۔
ایران میں زیرحراست لڑکی مہاسا امینی کی دوران حراست مبینہ تشدد سے ہلاکت پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں شدت آگئی،تہران میں 3 خواتین صحافیوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا، ان خواتین صحافیوں کو نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین اس سے پہلے 60 سے زائد ایرانی حکام اور اداروں پر پابندیاں عائد کر چکا ہے۔
یورپی یونین کے نمائندہ برائے خارجہ امورجوزف بوریل نے برسلز میں ای یو وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کو دہشتگرد گروپ قرار دیے جانے کا معاملہ عدالتی فیصلے کے بغیر طے نہیں کیا جاسکتا، عدالت کا فیصلہ ضروری ہے، کسی کو اپنی پسند یا نا پسند پر دہشتگرد نہیں کہہ سکتے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 18 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 20 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 18 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل






