خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کی تشکیل کے لیے ناموں کی فہرست تیارکرلی گئی ہے

صوبے میں مالی مشکلات کے باعث کابینہ کی تعداد 10 ارکان سے کم رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ایک خاتون کو بھی کابینہ کا حصہ بنائے جانےکا امکان ہے۔
نگران کابینہ سے متعلق وزیراعلیٰ اعظم خان کی گورنر اور دیگر شخصیات سے مشاورت ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران کابینہ میں وزراء کی تعداد 10 سےکم ہوگی جس میں ایک خاتون کو بھی نگران صوبائی کابینہ کا حصہ بنائے جانےکا بھی امکان ہے، مختلف شعبوں میں ماہر افرادکو نگران کابینہ میں شامل کیا جائےگا جب کہ خزانہ، صحت اور تعلیم کے نگران وزراء اپنے شعبوں کے ماہر ہوں گے۔
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کا کہنا ہےکہ نگران کابینہ کے حوالے سے مشاورت کر رہا ہوں، نگران کابینہ میں وزراء کی تعداد کم رکھی جائےگی کیونکہ صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے اور میں نہیں چاہتا کہ خزانے پر زیادہ بوجھ پڑے۔

وفاقی حکومت کا سولر پینل پر عائد سیلز ٹیکس میں 8 فیصد کمی کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

کراچی میں کانگو وائرس سے شخص ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

شہر قائد میں 19 جون کو تعطیل کا اعلان، بلدیہ عظمیٰ کے تمام دفاتربندرہیں گے
- 4 گھنٹے قبل

ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، امریکا کی کسی بھی فوجی کارروائی کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج ہوں گے ، سپریم لیڈر
- 3 گھنٹے قبل

امریکی صدر کسی ملک کو بھی مسئلہ کشمیر پر ثالثی قبول کرنے پر مجبور نہیں کرسکتے، امریکی محکمہ خارجہ
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ، مودی رابطہ: نریندر مودی کا پاک بھارت تنازع پر امریکی ثالثی ماننے سے انکار ، بھارتی میڈیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں ، امریکی صدر
- ایک گھنٹہ قبل

ایران اور اسرائیل جنگ میں امریکا کا کردار مایوس کن ہے: ملالہ یو سفزئی
- ایک گھنٹہ قبل

آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیل کا تہران میں امام حسین یونیورسٹی سمیت سینٹری فیوج پروڈکشن سائٹس پر حملے کا دعویٰ
- 5 گھنٹے قبل

ایف بی آر کو نان فائلرز کو زبردستی رجسٹر کرنے کا اختیار
- 3 گھنٹے قبل