جی این این سوشل

پاکستان

شام 4 بجے پریس کانفرنس کروں گا: عمران خان

فواد چودھری کی گرفتاری پر عمران خان کی مذمت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شام 4 بجے پریس کانفرنس کروں گا:  عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے کہا کہ فواد چودھری کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا پاکستان بنانا ریپبلک ہے۔

 

عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنے بنیادی حقوق کیلئے کھڑا ہونا ہوگا، شام 4 بجے پریس کانفرنس کروں گا۔

علاقائی

عیدالفطرکے موقع پر 6لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبر پختونخوا کےسیاحتی مقامات کارخ کیا

سب سے زیادہ 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد سیاح گلیات آئے، خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عیدالفطرکے موقع  پر 6لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبر پختونخوا کےسیاحتی مقامات کارخ کیا

عیدالفطر پر 6لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبر پختونخوا کےسیاحتی مقامات کارخ کیا۔

محکمہ سیاحت اور خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق پانچ دنوں میں 5لاکھ 83 ہزار سے زائد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، سب سے زیادہ 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد سیاح گلیات آئے۔

مالم جبہ میں 1لاکھ 51ہزار900، وادی کمراٹ میں 92ہزار، ناران کاغان میں 77ہزار سے زائد سیاح سیروتفریح کیلئے آئے جبکہ وادی چترال میں 24 ہزار سے زیادہ سیاح لطف اندوز ہوئے۔

ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال رہی۔محکمہ سیاحت کے زیر انتظام تمام اتھارٹیز نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں۔خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم پولیس نے بھی سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی میں جلسے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

 سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی کو معاملہ حل کرنے کا حکم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں جلسے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

کراچی میں جلسے کا معاملہ، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

 سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی کو معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ حلیم عادل شیخ وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کب جلسہ کرنا چاہتے ہیں؟ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہم 28 اپریل کو کراچی میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ہم نے متعلقہ ڈی سی اور انتظامیہ کو بھی درخواستیں دی ہیں لیکن اجازت نہیں دی جا رہی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ انتطامیہ کو کیا اعتراض ہے؟ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ ہم معاملات کو دیکھ رہے ہیں، اجازت کے حوالے سے باہمی رابطے جاری ہیں۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو ایک ہفتے میں معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اجازت دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلے سے عدالت کو آگاہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی وفد کی آمد نے واضح کردیا کہ ملکی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ  زراعت، توانائی، معدنیات کےشعبےمیں سرمایہ کاری پربات ہوگی، ایس آئی ایف سی مثبت کردار ادا کر رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی وفد کی آمد نے واضح کردیا کہ ملکی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑنے کہا ہے کہ یہ وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی دورے کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں کہ سعودی وفد پاکستان آیا، سعودی وفد کے دورے سے معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب سےپاکستان میں سرمایہ کاری سےمتعلق بات ہورہی ہے، سعودی وفد کادورہ وزیراعظم کی کوششوں کانتیجہ ہے، پاکستان اورسعودی عرب کےدیرینہ تعلقات رہےہیں ، وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب کا بھی بہت بڑاکردارہے، پانچ ارب ڈالر کی بات ہوئی تھی اس بات کو آگے بڑھایاجائےگا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ  زراعت، توانائی، معدنیات کےشعبےمیں سرمایہ کاری پربات ہوگی، ایس آئی ایف سی مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر عطا تارڑ نے مزید کہا ملکی ترقی میں اب کسی چیز کی رکاوٹ نہیں ہے پاکستان کے اچھے دن آنے والے ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll