لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو ہوا میں اُڑا دیا گیا ، پولیس پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو لیکر اسلام آباد روانہ ہو گئی ہے ۔
حی این این نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ہمراہ ایلیٹ فورس کی 14 گاڑیاں فواد چودھری سروسز ہسپتال سے چیک اپ کے بعد اسلام آباد لیکر رونہ ہو گئی ہے،جبکہ کالا شاہ کاکو انٹر چینج پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی جانب سے پولیس کو فواد چودھری کو اسلام آباد منتقل کرنے سے روکا۔
فرخ حبیب نے گاڑی کے سامنے آ کر احتجاج کیا اور کہا کہ پولیس عدالتی حکم کے بغیر فواد چودھری کو اسلام آباد نہیں لے جا سکتی ۔
دوسری جانب عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور آئِی پنجاب پولیس کو 6 بجے عدالت پہنچنے کا حکم دیدیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی گئی۔لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی بازیابی کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے حبس بے جا کی درخواست جسٹس طارق سلیم شیخ کو بھجوا دی۔
عدالت نے فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ فوادچودھری کو ایک بجکر30منٹ تک لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے۔