اسلام آباد؛ فواد چوہدری کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا


پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سخت سیکیورٹی کے حصار میں فواد چوہدری کو ایف ایٹ کچہری پہنچا گیا، اسلام آباد پولیس اور ایگل سکاڈ کے سخت حصار میں کچہری پہنچایا گیا،
پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری اور الیکشن کمیشن کی طرف سے سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عدنان علی بھی عدالت میں پیش ہوئے،
جب کہ فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری اور پی ٹی آئی رہنماء زلفی بخاری، حماد اظہر، خرم شہزاد اور سینیٹر شہزاد وسیم بھی کمرہ عدالت میں پہنچے۔
ادھر لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کی بازیابی کی درخواست خارج کردی، لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چودھری کی بازیابی کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلے میں کہا تھا کہ میرے سامنے معاملہ حبس بے جا کا ہے، لیکن اب ایف آئی آر عدالت میں پیش ہوچکی ہے اس کو کیسے حبس بے جا کہہ سکتے ہیں؟ یہ کیس پہلے حبس بے جا کا تھا اب نہیں کیونکہ اب ایف آئی آر عدالت میں پیش ہوچکی ہے۔
اب یہ حراست تو غیرقانونی نہیں ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کی بجائے سڑکوں پر گھمایا گیا،
یہ شوق پورا کرلیں پاکستان کے مفاد پر سودے بازی نہیں ہوسکتی، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی آواز بند نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12بجے لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ فواد چودھری کو پیش کیا جائے، پھر لاہور ہائیکورٹ نے تین بجے پیش کرنے کا حکم دیا ہے،
لیکن پولیس نے فواد چودھری کو عدالت میں پیش نہیں کیا، صرف کینٹ کچہری میں پیش کرکے پھر لاہور کی سڑکوں پر گھمایا گیا، فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کی بجائے سڑکوں پر گھمایا گیا،
یہ شوق پورا کرلیں پاکستان کے مفاد پر سودے بازی نہیں ہوسکتی، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی آواز بند نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان میں انسانی حقوق معطل ہوگئے، اور پاکستان میں قانون کی حاکمیت ختم ہوگئی ہے؟ جسٹس عطابندیال ہمارے لئے قابل احترام ہے،
نوٹس لیا جائے۔ اس سے قبل فرخ حبیب نے لاہور کے ٹول پلازہ پر گرفتار رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ۔اس موقع پر فرخ حبیب کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔
اس دوران فرخ حبیب پولیس اہلکاروں کو مسلسل بولتے رہے کہ فواد چوہدری کو لاہور ہائیکورٹ بلارہی ہے، ہم عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔
لاہور ٹول پلازہ پر فرخ حبیب سکیورٹی اداروں کی گاڑیوں کے سامنے آگئے اور کہا کہ گاڑی میرے اوپر سے جائے گی۔فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کالا شاہ کاکو روک کر بھی پولیس کو دہائی دی ہے اس کے باوجود عدالتی احکامات نظر انداز کر دیئے اور ہمارے اوپر فائر بھی کیا۔

دبئی ائیرشو: بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کا پاکستانی پویلین کا دورہ، پاکستانی پائلٹس نے چائےکی پیشکش کر دی
- 6 گھنٹے قبل

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ
- 7 گھنٹے قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- 12 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں شدید ترین دھندکے باعث محکمہ موسمیات کا’ریڈ‘ اور’ یلو‘ الرٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل

انجینئر الطاف حسین نے نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا
- 8 گھنٹے قبل

شوگر ملز مالکان اپنے مفاد کیلئے چینی کی برآمدات اور قیمتوں کی پالیسیوں پر اثر انداز ہوئے، رپورٹ
- 11 گھنٹے قبل

لاہور میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق،5 مزید نئے کیس سامنے آ گئے
- 11 گھنٹے قبل

ریپر طلحہٰ انجم نےکنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی
- 7 گھنٹے قبل

نیشنل گرڈ کمپنی نے 220 کے وی گھارو گرڈ سٹیشن کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا
- 6 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد جہنم واصل
- 10 گھنٹے قبل

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ مکروہ اقدام ہے، اس سے نمٹنا ہوگا،برطانوی وزیر اعظم
- 8 گھنٹے قبل

معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی جس کی تصدیق امریکی کانگریس نے بھی کی، وزیر اعظم
- 10 گھنٹے قبل












