او آئی سی اجلاس، سویڈن اور نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت


اقوام متحدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک نے سویڈن اور نیدرلینڈز میں قرآن پاک کے بے حرمتی کے گھنائونے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعات اسلاموفوبیا کا مظہر ہیں۔ پاکستان اس وقت اسلامک کانفرنس آف فارن منسٹرز (آئی سی ایف ایم) کا چیئرمین ہے۔
اجلاس اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی منظور کردہ تاریخی قرارداد کے مطابق اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کو منانے کے لیے نیویارک میں اقوام متحدہ میں خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ او آئی سی کے رکن ممالک کے اس اجلاس کے ذریعے ہم مسلم مخالف بیان بازی اور نسل پرستی امتیازی سلوک، منفی دقیانوسی تصورات اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے طریقوں کا مقابلہ کرنے اور اسے ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی یکجہتی اور تعاون کا مطالبہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ قرارداد پر پیش رفت کے طور پر او آئی سی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دے گی کہ وہ او آئی سی ممالک کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا کو روکنے اور اس کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان تشکیل دیں۔پاکستانی مندوب نے او آئی سی کے اجلاس کو بتایا کہ 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک میں اسلام میں خواتین کے موضوع پر ایک اعلی سطحی کانفرنس کی میزبانی اور صدارت کریں گے۔
اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک نے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور اس کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر ریاض منصور نے او آئی سی کے اجلاس کومسجد االاقصی کے تقدس کی خلاف ورزیوں سمیت فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات بارے آگاہ کیا۔
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 17 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 16 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 16 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 16 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 17 گھنٹے قبل





