جی این این سوشل

تجارت

امریکی ڈالربےلگام، روپے کی قدر میں مسلسل کمی

کراچی:امریکی ڈالربےلگام، روپے کی قدر میں مسلسل کمی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی ڈالربےلگام، روپے کی قدر میں مسلسل کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی:انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کی قدر کوشکست دے دی ہے۔ ڈالر پاکستان میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ایک ہی دن میں 25 روپے مہنگا ہوکر انٹر بینک میں 255 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 

امریکی ڈالربےلگام ہوگیا ہے۔ ڈالر24روپے11پیسےمہنگا 255 پر پہنچ گیا ہے۔ بینک درآمدکنندگان کو ڈالر 259 روپے 75پیسےمیں فروخت کررہے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 255 کا فروخت ہو رہا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے جو لائی 2022 میں ڈالر کی بلند ترین سطح 240 روپے تھی لیکن اب یہ 255 پر پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط مانتے ہوئے ڈالر کو مارکیٹ پر چھوڑ دیا ہے اور  قیمت کم رکھنے کے لیے مداخلت ختم کردی ہے۔ 

تجارت

سونے کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک میں سونے کی قیمت میں خیران کن اضافہ،فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 757 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا تھا ، اکتوبر میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر تقریباً 9 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

زمبابوے  نے ٹی20 کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے   دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 133 رنز کی اننگز کھیلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زمبابوے  نے ٹی20 کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ افریقہ سب ریجنل کوالیفائر میچ میں گیمبیا کے خلاف 344 رنز کا ریکارڈ بنا کر تاریخ رقم کر دی۔

نیروبی میں گیمبیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 344 رنز بنائے۔

زمبابوے کےکپتان سکندر رضا نے زمبابوے کی جانب سے پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری اسکور کی، انہوں نے 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی،سکندر رضا نے 15 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 133 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے۔

 ہدف کے تعاقب میں گیمبیا کی ٹیم 14.4 اوورز میں 54 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  میں سب سے زیادہ رنز  بنانےکا ریکارڈ نیپال کے پاس تھا  جو اس نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف بنایا تھا، ۔نیپال نے منگولیہ کے خلاف کھیلتے ہوئے3 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنا کر کرکٹ کی تاریخ میں پہلی دفعہ 300 رنز کا ہندسہ عبور کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابر اعظم کی 4 درجے تنزلی

جو روٹ پہلے، کین ولیمسن دوسرے جبکہ بابر اعظم کی4 درجے تنزلی،سلمان آغا کی 8 درجے ترقی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابر اعظم کی 4 درجے تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے انگللینڈ کے ہیری بروک تیسرے جبکہ بھارت کے رشبھ پنت 3 درجے ترقی کے بعد چھٹے  نمبر پر پہنچ گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ میں ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد 8 ویں جبکہ سابق قومی کپتان بابر اعظم 4 درجے تنزلی کے بعد 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں جب کہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 3 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف مسلسل تین اننگز میں نصف سینچریاں  بنانے والے  سلمان علی آغا 8 درجے ترقی کے بعد اپنے کرئیر کی ٹاپ رینکنگ 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ بھارت کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 36 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 2 درجہ تنزلی کے بعد 21ویں جبکہ سعود شکیل 7 درجہ تنزلی کیساتھ 27ویں نمبر پر چلے گئے، ٹیسٹ فارمیٹ کے ٹاپ 10 بیٹرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

دوسری جانب بالرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلی روی چندر ایشون دوسرے جبکہ  نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بالر شامل نہیں البتہ شاہین 14ویں نمبر پر موجود ہیں۔

جبکہ آئی سی سی کی  ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، روہت شرما، شُبمن گل اور ورات کوہلی کی بدستور دوسری ، تیسری اورچوتھی پوزیشن ہے۔پاکستان کے فخر زمان رینکنگ میں  9 ویں پوزیشن پر ہے۔

ون ڈے کی بولنگ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کی پہلی، راشد خان کی دوسری اور کلدیپ یادیو کی تیسری پوزیشن ہے۔ جبکہ پاکستان کےشاہین آفریدی ٹاپ ٹین بولرز میں 7 ویں پوزیشن پر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll