Advertisement
پاکستان

اب ہم بنانا ریپبلک بن چکے ہیں:عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اب ہم بنانا ریپبلک بن چکے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 28th 2023, 9:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اب ہم بنانا ریپبلک بن چکے ہیں:عمران خان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے  متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فواد کو ہتھکڑیاں لگا کر اور سر ،چہرے کو دہشت گرد کی طرح ڈھانپ کر عدالت میں لے جانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اور ریاست کس حد تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری اور اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ سب لوگوں کے سامنے ہے اور اس سے لوگوں کے ذہنوں میں کوئی شک باقی نہیں رہا کہ اب ہم بنانا ریپبلک بن چکے ہیں۔

Advertisement