نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی نہتے شہریوں پر فائرنگ، بلوچستان پولیس کا ملازم جاں بحق جبکہ درجن سے زائد شہری شدید زخمی
نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی نہتے شہریوں پر سیدھی فائرنگ سے بلوچستان پولیس کا ملازم جاں بحق جبکہ درجن سے زائد شہری شدید زخمی ہو گئے۔


تفصیل کے مطابق گزشتہ رات سات بجے کے قریب تونسہ کی نواحی بستی سوکڑ میں دس موٹرسائیکل سوار بیس کے قریب شرپسندوں کی سیدھی فائرنگ سے بستی سوکڑ کا رہائشی نوجوان محمد حارث ملغانی جو کہ بلوچستان پولیس میں ملازم تھا جاں بحق ہو گیا جبکہ درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے،جن میں تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق دو یوم قبل شاہ صدر دین کے کچھ شرپسندوں نے سابقہ رنجش کی بنا پر بستی سوکڑ میں فوجی ریاض کے بیٹے پر فائرنگ کی تھی جو معجزانہ طور پر فائرنگ سے محفوظ رہا تھا فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ نے ان کا گھیراؤ کر کے ایک شخص کو اپنے قابو میں کر لیا تھا جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے مقامی لوگوں کے مطابق تحویل میں لیے گئے شخص کو اہل علاقہ نے شدید زدوکوب کیا تھا بعد ازاں اسکو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا تھا.
اطلاعات کے مطابق اپنے ساتھی کو زدوکوب کرنے اور پولیس کی تحویل میں دینے کے ردعمل میں شاہ صدردین سے 20 کے قریب شرپسند کلاشنکوفوں سے مسلح ہو کر دوبارہ بستی سوکڑ میں آئے اور شہریوں پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی محمد حارث جاں بحق جبکہ محمد عاطف محمد معاذ سمیع اللہ مٹھا گانمن چلتن والا گلشیر فوجی پاک آرمی اور دیگر آٹھ شہری شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ میں شفٹ کر دیا گیا
ہسپتال ذرائع نے زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی ہے۔اس افسوسناک واقعے پر بستی سوکڑ کے تمام شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور فائرنگ کی تحقیقات کیلیے آئی ہوئی پولیس وین پر حملہ آور ہو گئے پولیس ملازمان نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔
اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے شدید پتھراؤ کر کے پولیس وین کو مکمل طور پر تباہ کر دیا اور پھر تمام مظاہرین نے بھائی موڑ کے مقام پر بین الصوبائی شاہراہ انڈس ہائی وے کو مکمل بلاک کر دیا کراچی پشاور ہائی وے بلاک ہونے سے تونسہ کے مقام پر ہزاروں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
آخری اطلاعات کے مطابق اہلیان سوکڑ اور پولیس کے مابین مذاکرات مکمل طور پر تعطل کا شکار ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پر پورے سرکل تونسہ کی نفری کو ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلیے الرٹ کر دیا گیا ہے اور شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 9 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 12 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل