43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری، پی ٹی آئی کا عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کیلئے پٹیشن تیار کر لی جو آج یا پیر کو دائر کئے جانے کا امکان ہے جس کے ساتھ سپیکر کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماءشاہ محمود قریشی کو لکھا گیا خط بھی نتھی کیا جائے گا۔
سپیکر نے خط میں کہا کہ مستعفی ارکان کو ہر صورت بلا کر استعفوں کی تصدیق کی جائے گی، استعفوں کی تصدیق کے بغیر کسی کے بھی استعفے منظور نہیں کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کئے تھے۔
مذکورہ 43 استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور پر پاکستان تحریک انصاف کے 122اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداکیلئےپیکیج کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ مزید کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی
- 10 گھنٹے قبل

حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کردیا
- 35 منٹ قبل
پی ایس ایل 10: بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 15 گھنٹے قبل

جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت
- 11 گھنٹے قبل

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا ملکی معیشت پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا، وزیر خزانہ
- 39 منٹ قبل

امریکا نے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں
- ایک گھنٹہ قبل

پاک بھارت سیزفائر کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا
- 31 منٹ قبل

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 13 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 16 گھنٹے قبل