سستا آٹا لینے کی کوشش میں بزرگ خاتون کا شناختی کارڈ اسسٹنٹ کمشنر نے جلا دیا
آٹا بحران بھوک اور افلاس میں مبتلاء عوام کو کئی دنوں سے آٹا نہ ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی گل عباس کے خلاف نعرے بازی اور گھیراؤ کر لیا گیا ۔

مظفرگڑھ: تحصیل جتوئی میں آٹے کا بحران بدستور جاری ہے سرکاری طور پر ملنے والہ آٹا غریب عوام میں تقسیم کرنے کے بجائے ہوٹلوں اور دکانوں کو سر عام فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر جتوئی گل عباس کی مسلسل بے حسی اور مافیا سے گٹھ جوڑ پر بھوک اور افلاس سے مجبور عوام نے شدید احتجاج کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی گل عباس موقع پر پہنچ گئے جیسے ہی گاڑی سے اترے تو خواتین مردوں کے جم غفیر نے شدید نعرے بازی کی اور دھکے دئیے حواس باختہ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی بھاگ کر گاڑی میں گھس گئے حواس باختگی کنٹرول نہ کرنے سے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کوریج کرنے اور والے نجی ٹی وی چینل کے صحافی کو یرغمال بنا کر ویڈیوز بنانے والہ موبائل اور کیمرہ و دیگر چیزیں بھی چھین لیا کیمرہ اور موبائل سے ویڈیوز اور ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کر دیا۔
اس موقع پر خواتین معراج بی بی، کلثوم مائی، صفیہ مائی، کاشفہ مائی، زرینہ بیگم، کے علاوہ سینکڑوں خواتین کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی اپنے من پسند لوگوں کو پرچیاں بھیج کر رکشے لوڈ کروا دیتا ہے عوام آٹا پوائنٹس پر ذلیل و خوار ہو رہی ہم کئی کئی دنوں سے چکر لگا رہے ہیں مگر آٹا نہیں دیا جارہا صبح نماز پڑھ کر لائنوں میں لگتے ہیں سفارشی لوگ آٹا لے جاتے ہوٹل مالکان ودیگر مہنگے داموں ایڈوانس پیسے دیکر رکشے لوڈ کر جاتے ہیں مگر ہم منہ تکتے رہ جاتے ہیں اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کمشنر ڈی جی خان، ڈی سی مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ اسسٹنٹ کمشنر و عملہ سے ہماری جان بخشی کرا کے غریب عوام کو انکا حق مہیا کیا جائے
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 16 hours ago

پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ مزید کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی
- 10 hours ago

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 13 hours ago

پاک بھارت سیزفائر کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا
- 27 minutes ago

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا ملکی معیشت پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا، وزیر خزانہ
- 35 minutes ago

امریکا نے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں
- 43 minutes ago
پی ایس ایل 10: بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ
- 11 hours ago

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداکیلئےپیکیج کا اعلان
- 11 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 16 hours ago

حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کردیا
- 30 minutes ago

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 15 hours ago

جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت
- 11 hours ago