پاکستان
اسلام آباد اور راولپنڈی کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے
اسلام آباد اور راولپنڈی کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں
زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کیا گیا۔ لوگوں میں خوف و حراس پیدا ہوگیا ۔
شہری کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی جھٹکے اسلام آباد ، راوالپنڈی کے گردو نواح میں زیر زمین 150 کلو میٹر تک محسوس کئے گئے۔
منڈی بہاوالدین اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔
پاکستان
الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی ہے،عمران خان
پاکستانیوں کو عدلیہ اور وکلا برادری کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے آئین شکنی کی ہے۔دو صوبائی اسمبلیوں کو اس امید پر تحلیل کیا تھا کہ انتخابات 90 روز میں ہوں گے۔
اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ قدم اس لیے نہیں اٹھایا تھا کہ فاشسٹوں کا گروہ آئین و قانون سے کھلواڑ کرے۔عمران خان نے کہا کہ خاموش رہنا پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ختم کرنے کے مترادف ہے، اب پاکستانیوں کو عدلیہ اور وکلا برادری کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
ہوجائےگا۔ہم نےاپنی 2 صوبائی اسمبلیاں اس امید پرتحلیل کیں کہ 90 روز میں انتخابات کروائےجائیں گے،جسکا ہمارا دستور واضح حکم دیتاہے۔ہم نےیہ قدم فسطائیوں کےایک ٹولے کو آئین سےانحراف اور قانون کی حکمرانی سےفرار کےذریعےخوف و دہشت کا راج قائم کرنےکی اجازت دینے کیلئےنہیں اٹھایا تھا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 22, 2023
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرتے ہوئے باضابطہ حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے مطابق پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پنجاب نے امن وامان کی خراب صورت حال سےآگاہ کیا، انہوں نے دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیا اور کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہونے میں 5 ماہ لگیں گے، پنجاب میں 3 لاکھ 86 ہزار 623 اہلکاروں کی کمی ہے۔
تجارت
انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی ہوئی ہے۔

ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 72 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 283.20 روپے ہے۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے کا ہوگیا ہے۔
پاکستان
ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی
آرمی پریڈ خراب موسم کے باعث ملتوی کی گئی

خراب موسم کے باعث ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی کر دی گئی۔اس حوالے سے ایوانِ صدر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یومِ پاکستان کی ملتوی ہونے والی پریڈ اب 25 مارچ کو ہوگی۔
اس مرتبہ پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوانِ صدر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا تھا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور
-
تجارت 2 دن پہلے
امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف 130 مقدمات درج
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
پولیس اور ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کی کمی