حکومت پٹرول،ڈیزل اور گیس کی قیمتیں بڑھائے گی،خردنوش اشیا کی قیمتوں میں 45فیصد تک اضافہ ہوگا:شوکت ترین
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔


سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت گیس کی قیمت بھی بڑھائے گی۔کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 45فیصد تک اضافہ ہوگا۔حالیہ دنوں میں روپیہ 14سے15فیصد تک گرا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اداروں کو سوچنا چاہیے کہ یہ اس حکومت کے بس کی بات نہیں۔2 اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں عام انتخابات کروائے جائیں
انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ناگزیر ہے کہ عوامی مینڈیٹ والی حکومت آئے تاکہ سخت اور درست فیصلے لے سکے۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35،35 روپے اضافہ کیا جارہاہے۔ جبکہ لائٹ ڈیزل اور کیروسین کی قیمتوں میں 18،18روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 21 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 12 منٹ قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 19 منٹ قبل






