دنیا
ایران کے شمال مغربی حصے میں شدید زلزلہ، 3 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے

ایران کے شمال مغربی حصے میں ترکیہ کی سرحد کے قریب شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے، ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز ایران کے شہر خوی کے قریب تھا۔
ایرانی ایمرجنسی ٹیم کے اہلکار کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ کچھ علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ایرانی ایمرجنسی ٹیم کے اہلکار نے یہ بھی بتایا ہے کہ زلزلے کے باعث کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔
پاکستان
حسان خان نیازی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے
کوئٹہ پولیس اسلام آباد کچہری سے حسان نیازی کو لے کر کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گئی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے حسان خان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا۔عدالت نے کہا کہ کوئٹہ پولیس نے کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی، حسان نیازی کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کو منظور کیا جاتا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ حسان خان نیازی کو تفتیشی افسر متعلقہ عدالت میں 25 مارچ کو پیش کرے، جس کے بعد کوئٹہ پولیس اسلام آباد کچہری سے حسان نیازی کو لے کر کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گئی۔
دنیا
سعودی عرب اور شام کے سفارتی تعلقات بحال
دونوں حکومتیں عید الفطر کے بعد ریاض اور دمشق میں اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہی ہیں

ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد سعودی عرب اور شام ن اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر رضامند۔ خلیجی ممالک میں اسے بہت بڑی سفارتی ڈیولپمنٹ کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں حکومتیں عید الفطر کے بعد ریاض اور دمشق میں اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہی ہیں۔
یادرہے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سات سال بعد دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں رواں ماہ کے اوائل میں طے پانے والے ایک تاریخی معاہدے کے بعد ریاض اور دمشق کے درمیان رابطوں میں تیزی آئی ہے۔
کھیل
افغانستان کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان
افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم میں چار کھلاڑی آج ڈبیو کریں گے، صائم ایوب۔ طیب طاہر۔ زمان خان اور احسان اللہ آج اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔
چاروں کھلاڑی میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے پرعزم ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث۔،عبداللہ شفیق، کپتان شاداب خان شامل ہیں جب کہ اعظم خان، عماد وسیم، فہیم اشرف اور نسیم شاہ بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
رمضان میں سندھ کے اسکولوں کے نئے اوقات
-
دنیا 3 گھنٹے پہلے
بھارتی پارلیمنٹ نے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا
-
ٹیکنالوجی 2 گھنٹے پہلے
پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لئے ٹوئٹر بلیو چیک مارک متعارف کرا دیا گیا
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب میں الیکشن ملتوی، پی ٹی آئی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان