دنیا

بھارت میں ریاستی وزیر پر قاتلانہ حملہ، سینے میں دو گولیاں لگیں

بھارت میں ریاستی وزیر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ اڑیسہ کے وزیر صحت پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اڑیسہ کے وزیر صحت نابا کشور داس پر براج راج نگر شہر میں فائرنگ کی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جنوری 29 2023، 5:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت میں ریاستی وزیر پر قاتلانہ حملہ، سینے میں دو گولیاں لگیں

 

نابا کشور داس ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ جیسے ہی وہ اپنی گاڑی سے اترے تو اے ایس آئی گوپال داس نے ان پر فائرنگ کر دی۔ملزم فائرنگ کرتے ہی فرار ہو گیا۔ کشور داس کے سینے میں دو گولیاں لگیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر صحت جیسے ہی اپنی کار سے اترے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے سرکاری پستول سے یکے بعد دیگرے دو گولیاں چلایں۔

وزیر صحت کو انتہائی تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبیعت نہ سنبھلنے پر طیارے کے ذریعے بھونیشور لے جایا گیا جہاں ماہر ڈاکٹر کی زیر نگرانی پیچیدہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔