جی این این سوشل

تجارت

اوگرا کا پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اوگرا کا پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، ذخیرہ اندوزوں نے مصنوعی بحران پیدا کیا، بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے، صوبائی چیف سیکرٹریز کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے معاملہ جلد نمٹایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے پنجاب کے مختلف شہروں میں شہریوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔

جرم

کشمور:پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کوسپلائی ہونے والی اسلحے کی کھیپ پکڑلی

برآمد  کیے گئے اسلحے میں 4 ایس ایم جیز، 12 ہزار گولیاں، 35 ایس ایم جی میگزین، 4 جی تھری، 4 ایم فور رائفل شامل ہیں،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کشمور:پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کوسپلائی ہونے والی اسلحے کی کھیپ پکڑلی

کشمور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑلی جبکہ 7 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا۔

کشمور پولیس نے تھانہ اے سیکشن کی حدود میں کچے کی طرف جانیوالے ٹرک کو روکا، پولیس کے مطابق ٹرک میں بھاری مقدار میں اسلحہ رکھا گیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ٹرک سے برآمد  کیے گئے اسلحے میں 4 ایس ایم جیز، 12 ہزار گولیاں، 35 ایس ایم جی میگزین، 4 جی تھری، 4 ایم فور رائفل، 20 میگزین، 2 پستول اور 200 گولیاں بھی شامل ہیں۔

پولیس نے ٹرک میں سوار 7 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی کشمور نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں علی بخش گبول، عبدالشکور، فرمان ملک، اویس ابڑو، عبدالقادر ابڑو، مجاہد حسین اور شاہ میر سبزوئی شامل ہیں۔

ایس ایس پی نعمان ظفر نے بتایا کہ یہ اسلحہ ڈاکوؤں کے مختلف گینگ کو سپلائی کیا جانا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آزاد کشمیر حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاملات طے

آزاد کشمیر حکومت نے جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی سے متعلق صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزاد کشمیر حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان  معاملات طے

آزاد کشمیر حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان صدارتی آرڈیننس کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ، جس کے بعد آزاد کشمیر حکومت نے جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی سے متعلق صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے کے جے اے اے سی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد آزاد کشمیر حکومت نے متنازع صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا اعلان کردیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے ایک بیان میں حکومت سے معاہدہ طے پانے کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا۔

ایکشن کمیٹی نے 4 روز سے جاری پہیہ جام شٹرڈاون ہڑتال اور داخلی راستوں پر احتجاجی دھرنے ختم کردیے، لانگ مارچ کے قافلے واپس لوٹ گئےاور بند دکانیں کاروباری مراکز کھل گئے جبکہ بین الاضلاعی اور پاکستان کے مختلف شہروں کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ بھی چل پڑا ۔آزاد کشمیر حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت حکومت نے 13 مطالبات پورے کر لیے ہیں۔

آزاد کشمیر حکومت نے آٹے اور بجلی کے بلوں پر سبسڈی بحال رکھنے، بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے، طلباء یونین کی بحالی اور بجلی کے کمرشل ٹیرف میں تبدیلی سمیت چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کرنے پریقین دہانی کرائی ہے۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حکومت آزاد کشمیر کو پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس فوری واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر میں صدارتی آرڈیننس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی اور وزرا کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے لانگ مارچ شروع کردیا تھا۔

یاد رہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے ایک ماہ قبل صدارتی آرڈیننس کے ذریعے احتجاجی جلسے، جلوس اور مظاہروں پر پابندی لگائی تھی، صدارتی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 7 سال تک قید کی سزا مقرر کی گئی ہے، 3 دسمبر کو آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے حکومت کا متنازع صدارتی آرڈیننس معطل کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان نےسیلاب متاثرین کیلئے امدادی کھیپ ملائیشیابھجوا دی

صوصی طیارہ امدادی سامان لے کر آج اسلام آباد ایئرپورٹ سے  روانہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نےسیلاب متاثرین کیلئے امدادی کھیپ ملائیشیابھجوا دی

وزیر اعظم کی ہدایت پر ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کھیپ کوالالمپور بھجوا دی گئی۔ خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر آج اسلام آباد ایئرپورٹ سے  روانہ ہوا ۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کیلئے چالیس ٹن امدادی سامان بھجوایا گیا ہے۔ جس میں ادویات ، راشن،خیمے اور کمبل شامل ہیں ۔

امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھی رواں ہفتے ہی بھیجی جائےگی ۔ سیلاب سے ملائیشیا کی نو مشرقی ریاستوں کے اڑتیس اضلاع میں املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔  مختلف ریاستوں میں 9 افراد بھی جان کی بازی ہار گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll