پشاور: وزیراعظم میاں شہباز شریف کو ہنگامی دورے میں کور کمانڈر پشاور نے دہشت گردی کے عوامل و محرکات پہ بریفنگ دی جب کہ آئی جی خیبرپختونخوا نے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔


میاں شہباز شریف کے ہمراہ ہنگامی دورے میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی تھیں۔
وزیراعظم کو دورے کے دوران منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کور کمانڈر پشاور نے دہشت گردی کے عوامل و محرکات پر بریفنگ دی جب کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے آئی جی دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی، وزیراعظم کو پولیس لائنز میں ہونے والے خود کش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی گئی۔
انہوں نے دیگر شرکا کے ہمراہ پولیس لائنز حملے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔
وزیراعظم نے منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کہا کہ دہشت گرد خوف اوردہشت کی فضا پیدا کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں، ریاست اورعوام کے اتحاد کی قوت سے اس کوشش کو ناکام بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے عظیم قربانیاں دی ہیں، شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، نیشنل ایکشن پلان پر پوری قوت اور جامعیت سے عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے اداروں، پولیس کی صلاحیت اور استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم دورہ پشاور کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ اسپتال بھی گئے جہاں انہوں نے پولیس لائنز دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایات دیں۔
میاں شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مساجد میں سر بسجود نمازیوں کا خون بہانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے، یہ جرم کرنے والے اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے بچ نہیں سکیں گے، ان مجرموں کو صفحہ ہستی سے مٹا کر دم لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر نماز کے دوران مساجد اور معصوم شہریوں پر حملہ کرنا بدترین فعل ہے، پاکستانی عوام نے مذہب کی غلط تشریح کرنے والے عناصر کے اصلی چہروں کو پہچان لیا ہے، اس طرح کے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف ہمارے قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ حملے میں ملوث شر پسند عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 15 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 19 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 21 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 18 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل






