زخمی 221 افراد زخمی ، تفتیش جاری


پشاور: تھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے میں اب تک امام مسجد پولیس لائنز صاحبزادہ نورالامین اور اہلکاروں سمیت شہدا کی تعداد 95 ہوگئی جبکہ 221 افراد زخمی ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیموں نے پولیس لائن گیٹ اور خیبر روڈ کی فوٹیجز کا معائنہ بھی کیا، فوٹیج میں موجود مشکوک موٹرسائیکل سوار کلیئر ہے، بارودی مواد گاڑی کے ذریعے پولیس لائن منتقل کیے جانے کا خدشہ ہے۔
دھماکے والے دن 140 افراد پولیس لائن میں داخل ہوئے، پولیس لائن کے بیرک میں موجود تمام افراد کا ڈیٹا مرتب کیا جارہاہے ۔
حملے میں زخمیوں کو خون دینے کے لیے اپیل کی گئی ہے جس میں او نیگٹو خون خصوصی طور پر عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمی افراد ملبے سے باہر نکل رہے ہیں۔
یا اللہ جس نے بھی کیا، جو بھی ملوث ہے، جو بھی سہولت کار ہے، میرے مولا ان کو نیست و نابود کردیں۔ میرا پختونخوا پھر لہو لہو??#Peshawarblast pic.twitter.com/7eWe2Yi7ds
— Nouman Khan (@inoumanspeaks) January 30, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال لائے گئے زخمیوں میں 10 کی آپریشن تھیٹرز میں سرجری کی گئی، حملے میں بھاری دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جس کے باعث مسجد اور کینٹین کی چھت گر گئیں۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 days ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 15 hours ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 15 hours ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 16 hours ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 17 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago




