جی این این سوشل

پاکستان

تفتیشی افسر کی عدم موجودگی، فواد چودھری کی ضمانت آج بھی نہ ہوسکی

لاہور:تفتیشی افسر کی عدم موجودگی، فواد چودھری کی ضمانت آج بھی نہ ہوسکی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تفتیشی افسر کی عدم موجودگی، فواد چودھری کی ضمانت آج بھی نہ ہوسکی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 رہنماء تحریک انصاف فواد چودھری کی ضمانت آج بھی نہ ہوسکی، تفتیشی افسر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کو کل ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ وکیل بابراعوان اور فواد کی اہلیہ عدالت پیش ہوئیں۔

ادھر لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کا کیس آٹھ فروری تک ملتوی کردیا، تمام صوبوں سے مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی۔

پاکستان

بینچ سے فرق نہیں پڑتا بتایا جائے آئین کے مطابق الیکشن ہوں گے یا نہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 5 رکنی بنچ ہو یا فُل کورٹ،ہمیں اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بینچ سے فرق نہیں پڑتا بتایا جائے آئین کے مطابق الیکشن ہوں گے یا نہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 5 رکنی بنچ ہو یا فُل کورٹ،ہمیں اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ انتخابات آئین میں فراہم کردہ مدت 90 روز کےدوران ہورہے ہیں یا نہیں؟

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی 2اسمبلیاں تحلیل کرنے سے قبل اپنے چوٹی کے آئینی ماہرین سے مشاورت کی اور ان سب کی متفقہ رائے تھی کہ انتخاب کے90روز میں انعقاد کےحوالے سےمتعلقہ آئینی شق کو پھلانگنا ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کی امپورٹڈ سرکار، اسکے سرپرست اور ایک نہایت متنازعہ الیکشن کمیشن اب آئین کا کھلا مذاق اڑانےپر اتر آئےہیں۔

مزید کہا کہ دستور کے مختلف حصوں/شقوں کو خود کیلئے قابلِ عمل جبکہ دیگر کو ناقابلِ نفاذ قرار دیکر یہ گروہ دراصل پاکستان کی اساس پر حملہ آور ہے جو آئین و قانون کی حکمرانی پر استوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے اس حد تک خوفزدہ اور اپنےسزایافتہ مجرم قائدین کو بچانےکیلئےاس قدر بے چین ہیں کہ دستور و قانون کی حکمرانی کی آخری علامت تک کو مٹانے پر آمادہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور:پولیس نے جعلی اسناد،اشٹام پیپراورٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑلی

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں شیردل خان اورتوقیرالیاس شامل ہیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور:پولیس نے جعلی اسناد،اشٹام پیپراورٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑلی

لاہورکے علاقےغازی آباد میں پولیس نے اربوں روپے کا فراڈ پکڑ لیا،جعلی اسناد،اشٹام پیپراورٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نےجعلی اسناد، جعلی اشٹام پیپر، جعلی ٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑی لی، اور دو ملزموں کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق کروڑوں روپےکے جعلی ایل ڈی اے کے کاغذات اوردیگرسرکاری دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں،پولیس نے سکینر، فوٹو کاپی مشینیں اوردیگر سامان قبضے میں لے لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں شیردل خان اورتوقیرالیاس شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، رپورٹ

قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اکاؤنٹ بلاک کیا گیا، ٹوئٹر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، رپورٹ

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے جمعرات کو قانونی تقاضہ پورا کرتے ہوئے بھارت میں پاکستانی حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگادی، اب یہ اکاؤنٹ بھارت میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

نجی ٹی وی نے برطانوی خبر رساں ادارے کے حوالے سے خبر شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر ضوابط کے تحت یہ ضروری ہے کہ جائز قانونی تقاضے، جیسا کہ عدالتی حکم کے تحت پورے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگادی جائے۔

 

 

خبر رساں ادارے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ امریکا اور کینیڈا جیسے ممالک میں دیکھے جانے اور رابطے کیلئے دستیاب ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ٹوئٹر اور پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تبصرے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll