لولی لنگڑی حکومت سے بہتر ہے الیکشن کرائے جائیں: مشاہد حسین کا اپنی ہی حکومت سے مطالبہ
مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ کرسی کی جنگ ہمیں تباہ کردے گی۔ لولی لنگڑی حکومت سے بہتر ہے کہ حکومت چھوڑ کر الیکشن کرائیں ۔
سینیٹ میں سانحہ پشاور کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ 5 ہزار ارب ڈالر کا افغان جہاد لڑا گیا آج نتائج ہمارے سامنے ہیں۔
سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے جب جنگ بند ہوئی اور مذاکرات ہوئے تو پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ انہوں نے 8 فرروی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دہشت گردی کی پالیسی پر بحث کرنے اور سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
رضا ربانی نے کہا کہ جب کابل میں طالبان آئے تو ٹی ٹی پی کے لوگوں کو اسلحہ کے ساتھ پاکستان آنے دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ گڈ طالبان ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نماز ظہر کے دوران پشاور کی پولیس لائنز میں مسجد میں دھماکے سے 97 افراد شہید اور 212 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 11 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 7 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 9 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- 5 گھنٹے قبل
ایس ایچ او کا غیر قانونی اعلان ، ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 11 گھنٹے قبل
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام لیب کا افتتاح
- 4 گھنٹے قبل
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- 5 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 9 گھنٹے قبل
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 7 گھنٹے قبل
ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
- 5 گھنٹے قبل