جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب نے مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت دیدی

مسافر قیام، طعام اور گھوم پھر بھی سکیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب نے مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت دیدی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ریاض: سعودی عرب نے اسٹاپ اوور مسافروں کو 4 روز کے لیے عمرے یا سیاحت کے لیے فری ٹرانزٹ ویزے پر داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سیاحت کے فروغ اور زیادہ سے زیادہ افراد کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے سروس شروع کی ہے، یہ سہولت سعودیہ ایئر لائنز اور فلائناس کے اسٹاپ اوور مسافروں کو فراہم کی جائے گی۔

 ٹرانزٹ ویزہ کی میعاد 3 ماہ ہوگی، اسٹاپ اوور مسافر وں کے لیے 24، 48، 72 اور 96 گھنٹے کے سفری پروگرام کی پیشکش کی گئی ہے جس میں قیام، طعام اور گھوم پھر بھی سکیں گے۔

پاکستان

بیساکھی کے تہوار کیلئے سکھ برادری کی کرتار پور آمد

واضح رہے کہ سکھ رہنماؤں نے وقف بورڈ اور مزارات کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیساکھی کے تہوار کیلئے سکھ برادری کی  کرتار  پور آمد

لاہور: بیساکھی کا تہوار منانے کے لیے اس وقت پاکستان میں موجود دو ہزار چار سو سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے گوردوارہ کرتار پور پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھ یاتری کرتارپور میں دو دن قیام کریں گے ، اس موقع پر ایویکیو ٹرسٹ بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم نے کہا کہ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکھ رہنما ایوکیو ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔


واضح رہے کہ سکھ رہنماؤں نے وقف بورڈ اور مزارات کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اگر مذاکرات ہوئے تو کبھی نہیں چھپائیں گے، بیرسٹر گوہر

القادر ٹرسٹ کیس میں میڈیا کو سماعت کے دوران اندر نہیں آنے دیا گیا، یہ سب کچھ غیر قانونی اور غیر آئینی ہو رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اگر مذاکرات ہوئے  تو کبھی نہیں چھپائیں گے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ، جب مذاکرات ہوں گے تو ہم کچھ نہیں چھپائیں گے، ہم بتائیں گے کہ آج مذاکرات ہوئے، کس کےساتھ کتنے گھنٹے بات چیت ہوئی، لیکن اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں غیر قانونی ٹرائل کو عدالت کے سامنے رکھیں گے، جیسے جیسے گواہ آتے جائیں گے پتہ چلے گا کیس انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے بنایا گیا۔آج القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ہوئی، میڈیا کو سماعت کے دوران اندر نہیں آنے دیا گیا، یہ سب کچھ غیر قانونی اور غیر آئینی ہو رہا ہے۔

بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس سیاسی انتقام کا کیس ہے، بانی پی ٹی آئی نے بہاولنگر واقعہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، ملک میں جنگل کا قانون ہے، جب بانی پی ٹی آئی کے گھر کے دروازے توڑے گئے تب کسی نے معافی نہیں مانگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین ماہ سے سپریم کورٹ سے پٹیشن سننے کی استدعا کر رہے ہیں کہ ہمارے کیسز کو سماعت کے لئے لگایا جائے، ہماری پٹیشن کو تاحال نہیں سنا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج خان صاحب نے عدالت سے بشریٰ بی بی کی صحت کی خرابی اور ان کو زہر دینے کے خدشے کی استدعا کی جج صاحب نے حکم دیا کہ کل شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر کے سامنے بی بی کا طبی معائنہ اور ٹیسٹ کروائے جائیں جج صاحب نے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر سے بشریٰ بی بی کا چیک اپ کرانے کی ہدایت کی ہے، ہمیں امید ہے کہ عدلیہ کے فیصلے پر عمل درآمد ہو گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر مذاکرات ہوں گے تو کبھی نہیں چھپائیں گے، کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بانی پی ٹی آئی کے بشریٰ بی بی کی صحت و سکیورٹی بارے خدشات ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا اگر کچھ ہوا تو یہی لوگ ذمہ دارہوں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے تو ہمیشہ کہا ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، ہمارا چھ جماعتوں کے ساتھ الائنس ہوگیا ہے، ہماری کسی ادارے کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بانی پی ٹی آئی نے کبھی کسی ادارے کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی، اس کے باوجود ہم کنونشن و ریلیاں نکالیں گے۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلو چستا ن کی ترقی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت افرادی قوت کو مساوی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلو چستا ن کی ترقی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد :  بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔انہوں نے صوبہ بلوچستان سے متعلق مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے کہا وفاقی حکومت ترقی کے مقصد کیلئے بلوچستان کے معدنی وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانے کے لئے تمام ممکن کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کو تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی اور دانش سکول کو بلوچستان تک وسعت دی جارہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت افرادی قوت کو مساوی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے صوبے میں حالیہ بارشوں کے باعث نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت بارش سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll