Advertisement
پاکستان

اسلام آبا د، سیشن کورٹ میں فواد چودھری کی مشروط ضمانت منظور

فواد چودھری کی گفتگو غیر ضروری تھی لیکن مقدمہ نہیں بنتا، بابر اعوان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 1st 2023, 8:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آبا د، سیشن کورٹ میں فواد چودھری کی مشروط ضمانت منظور

اسلام آبا د:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فواد چودھری کی ضمانت منظور کرلی ہے، عدالت نے فواد چودھری کی ضمانت 20ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظورکی۔

تفصیلات کے مطابق

سماعت کے دوران سیشن کورٹ کے جج فیضان گیلانی نے کہا کہ فوادچودھری کو اس شرط پر ضمانت دے رہا ہوں کہ وہ ایسی گفتگو دوبارہ نہیں کریں گے، ایسی کوئی بات کیا ہی نہ کریں جس پر بعد میں معافی مانگنی پڑے۔فواد چودھری سینئر وکیل ہیں ان سے لاعلمی کی توقع تو نہیں کی جا سکتی۔

فیضان گیلانی نے سوال کیا کہ عوام انکو انکے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے اسکا کیا مطلب ہے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ یہ ایک محاورہ ہے کہ گھر تک چھوڑ کر آئیں گے۔

فواد چودھری کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ فواد چودھری کی گفتگو غیر ضروری تھی لیکن مقدمہ نہیں بنتا۔

 

Advertisement