جی این این سوشل

دنیا

عراق ، ترکی کے فوج اڈے پر آٹھ راکٹ فائر

حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عراق ، ترکی کے فوج اڈے پر آٹھ راکٹ فائر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 عراق میں نامعلوم حملہ آوروں نے بدھ کے روز شمالی عراق میں ترکی کے ایک فوجی اڈے پر آٹھ راکٹ فائر کیے، جن میں سے دو تنصیب کے اندر جا گرے، یہ بات عراق کے خود مختار کرد علاقے میں ایک سکیورٹی تنظیم، انسداد دہشت گردی گروپ نے بتائی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میں جانے کے بغیر کہا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اڈے میں موجود ایک عراقی ٹھیکیدار زخمی ہو گیا ہے، کسی تنظیم نے ابھی تک فوری طور پر شمالی عراق کے صوبہ نینوا میں ترک فوجیوں کی میزبانی کرنیوالے زلکان بیس پر صبح سویرے ہونیوالے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ترکی کئی دہائیوں سے عراق میں کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے، جس کے علاقے میں اڈے ہیں۔

 ترکی، امریکہ اور یورپی یونین نے اس گروہ کو  دہشت گرد گروپ قرار دیا ہے۔ 1984میں جنوب مشرقی ترکی میں بغاوت شروع کی تھی جس میں 40,000 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ

وزیراعظم نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور بعدازاں نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایاگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ

 وزیراعظم محمد شہبازشریف نے محدود وسائل کے باوجود ملک کے بحری مفادات کا تحفظ کرنے پر پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار جمعرات کو نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے دورے کے دوران کیا ۔وزیراعظم کی آمد پر بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا بحریہ کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا ۔

وزیراعظم نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور بعدازاں نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایاگیا ۔اجلاس کے دوران علاقائی سمندری تحفظ اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم نے بالخصوص نیول ائیر بیس تربت پر حالیہ دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کیلئے پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ ردعمل کوسراہا ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط معیشت کلیدی اہمیت رکھتی ہے ۔نیول چیف نے دورہ کرنے اور پاک بحریہ پر اعتماد کااظہار کرنے پر وزیراعظم کاشکریہ اداکیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان،برطانیہ اقتصادی و معاشی تعلقات بہتر بنائیں گے ، صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان،برطانیہ اقتصادی و معاشی تعلقات بہتر بنائیں گے ، صدر آصف علی زرداری

 صدر آصف علی زرداری نے باہمی مفاد کیلئے پاکستان اور برطانیہ میں تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج  پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کی اور اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر آصف علی زرداری  نے کہا کہ روزگار کے مواقع بڑھانے اور غربت میں کمی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر مملکت  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 6 لاکھ ہیکٹرز سے زائد رقبے پر مینگروز کے جنگلات ہیں جن کا ساحلی ماحولیاتی نظام کی بہتری اور ماحولیاتی پائیداری میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سورج کی روشنی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جس سے ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔جین میریٹ نے صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72405 بیرل ریکارڈکی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

اسلام آباد: ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی پی آئی ایس کے اعددادوشمارکے مطابق 23 مارچ کو ختم ہونےوالےہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70543 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.6 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72405 بیرل ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح 23 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3023 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 1.9 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3081 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll