جی این این سوشل

دنیا

پاکستانی ٹیلنٹ انگلینڈ پہنچ گیا

انگلینڈ میں بھی غریب عوام گاڑیوں کے شیشے صاف کرکے گزربسر کرنے پر مجبور ہوچکے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستانی ٹیلنٹ انگلینڈ پہنچ گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لندن: انگلینڈ میں بھی غریب عوام گاڑیوں کے شیشے صاف کرکے گزربسر کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک سگنل پر دو خواتین وائپرز اٹھائے گاڑیوں کے شیشے صاف کررہی ہیں۔

 ڈرائیور منا کرتا رہا لیکن خاتون نے ایک نہ سنی اور شیشہ صاف کرتی رہی۔

پاکستان

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

درآمدنی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنےکی اجازت ہو گی، نوٹیفکیشن جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے آٹا بیرون ملک برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی جبکہ درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزارت تجارت نے آٹا بیرون ملک بھیجنے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی اور صرف برآمدی مقاصد کے لیے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد ہوسکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی گئی۔

حکومت کے مطابق ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں جبکہ رواں سال گندم کا پیداواری ہدف32.1 ملین ٹن حاصل کرلیا جائے گا۔ گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے جیل حکام کو عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت  میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی جبکہ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگرمقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کر دی، عمران خان کے جونئیر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹرسلمان صفدر مصروف ہیں، مہلت دی جائے۔

عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی۔ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کرلیے۔

یاد رہے کہ 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہوچکا ہے، کورٹ نمبر 3 نے 4 مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ میں 30مارچ کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

پہلا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیوکیسل میں کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ میں 30مارچ کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔

ای پی ایل میں 30 مارچ کو مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیوکیسل میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں بورن مائوتھ اور ایورٹن کی ٹیمیں وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ چیلسی اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا میچ نوٹنگھم فاریسٹ اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان سٹی گرائونڈ ،ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں فلہم اور شیفیلڈیونائیٹڈ کی ٹیمیں برامل لین، شیفیلڈ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll