تفریح
''دھوکہ ملا ہے پیار میں راجہ''جنت مرزانے عمر بٹ سے رشتہ توڑ دیا
معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمر بٹ نے راہیں جدا کرلیں

لاہور: معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمر بٹ نے راہیں جدا کرلیں۔
جنت مرزا اور عمر بٹ ایک دوسرے کی مختلف ویڈیوز میں دکھائی دے رہے تھے اور ان کی منگنی اور شادی کے حوالے سے بھی کئی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن چکی تھیں۔
عمر بٹ اور جنت مرزا دونوں کی جانب سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق چکی ہے۔
عمر بٹ انسٹاگرام
میرے خیال سے اب آپ سب کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ میں اور جنت اب مزید ایک ساتھ نہیں ہیں، یہ ہم دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے'۔
جنت مرزا انسٹاگرام
میں نے یہ ماننے سے انکار کردیا تھا کہ وہ کبھی جھوٹ بولے گا یا مجھے دھوکا دے گا لیکن آخر میں مجھے افسوس ہوا کہ میں نے اپنے ضمیر کی آواز نہیں سنی'۔
ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں، باقی جو جس کے حق میں بہتر ہوگا اللہ اسے نصیب کرے'۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس کے رویے میں تبدیلی دیکھی لیکن میں نے ان کو نظر اندازکیا کیونکہ میں نے یہ ماننے سے انکار کردیا تھا کہ وہ کبھی جھوٹ بولے گا یا مجھے دھوکا دے گا لیکن آخر میں مجھے افسوس ہوا کہ میں نے اپنے ضمیر کی آواز نہیں سنی'۔
پاکستان
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1971 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قدر 2 لاکھ 8 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ کی طرح دس گرام سونے کی قدر میں بھی 85 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور قیمت 1 لاکھ 78 ہزار 326 روپے ہو گئی ہے۔
مسلسل قیمتوں میں استحکام رہنے کے بعد فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیوں میں بھی 20 روپے اور 17.15 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمتیں بالترتیب 2270 روپے اور 1946.15 روپے ہو گئی ہیں۔
تجارت
اسلام آباد،سٹیٹ بینک نےزر مبادلہ کا کاروبار کرنے والی 3کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے
اب ان کمپنیوں کو زرمبادلہ کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں

اسلام آباد: سٹیٹ بینک نےزر مبادلہ کا کاروبار کرنے والی 3 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔
بینک کے جاری بیان کے مطابق میسرز کیپیٹل ایکس چینج کمپنی، بی (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور گوہر ایکس چینج کمپنی کے زرمبادلہ سے متعلق لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
لہٰذا اب ان کمپنیوں کو زرمبادلہ کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں۔
جرم
لاہور:پولیس نے جعلی اسناد،اشٹام پیپراورٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑلی
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں شیردل خان اورتوقیرالیاس شامل ہیں۔
-1280x720.jpg)
لاہورکے علاقےغازی آباد میں پولیس نے اربوں روپے کا فراڈ پکڑ لیا،جعلی اسناد،اشٹام پیپراورٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نےجعلی اسناد، جعلی اشٹام پیپر، جعلی ٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑی لی، اور دو ملزموں کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق کروڑوں روپےکے جعلی ایل ڈی اے کے کاغذات اوردیگرسرکاری دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں،پولیس نے سکینر، فوٹو کاپی مشینیں اوردیگر سامان قبضے میں لے لیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں شیردل خان اورتوقیرالیاس شامل ہیں۔
-
دنیا 2 دن پہلے
روس نے جاپان کے پانیوں میں سپر سانک اینٹی شپ میزائل داغ دیئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا اختیار لے لیا گیا
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
بینچ سے فرق نہیں پڑتا بتایا جائے آئین کے مطابق الیکشن ہوں گے یا نہیں: عمران خان
-
ٹیکنالوجی 16 گھنٹے پہلے
حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، رپورٹ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
ٹویٹر بلیو ٹک حاصل نہ کرنیوالوں کی مشکلات میں اضافہ
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
گریٹر ڈائیلاگ ناگزیر ہے ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان کیخلاف خاتون جج کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری