پاکستان
عمران خان نا اہلی کیس: سماعت کیلیے لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کے لیے لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے عمران خان کی نااہلی کی درخوست پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ سنادیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کا اعتراض ہے کہ وہ اب پبلک آفس ہولڈر نہیں، الیکشن کمیشن سے کنفرم کرنا ہے کہ موجودہ پوزیشن کیا ہے۔
الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی ہونے کا نوٹیفکیشن منگوا لیتے ہیں۔ درخواست گزار نے عمران خان کا 2018 والا بیان حلفی چیلنج کیا تھا۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے عمران خان کے وکلا سے مکالمہ کیا کہ آپ کی جانب سے بینچ پر اعتراض اٹھایا گیا ہے؟
2018میں کیس سننے سے معذرت ذاتی وجوہات پر نہیں کی تھی۔اس وقت درخواست گزار نے مخصوص بینچ کے سامنے لگانے کی استدعا کی تھی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آپ نے اعتراض اٹھایا تو بینچ کی تشکیل نو کر دیتے ہیں۔ہم لارجر بینچ کے سامنے معاملہ رکھیں گے۔
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان سے متعلق کیس میں تحریری جواب عدالت میں جمع کروایا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ یہ مقدمہ سننے کی مجاز ہی نہیں۔
جو جج پہلے یہ کیس سننے سے معذرت کر چکا ہے وہ دوبارہ کیسے اس کیس کو سن سکتا ہے۔
تجارت
امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی
ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ کمی کی واپسی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں گیارہ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/VLlwrxVW4b pic.twitter.com/544DvPhpsf
— SBP (@StateBank_Pak) March 21, 2023
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 284 روپے 3 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔
تجارت
فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 968 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2658 روپے کی بڑی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 68 روپے ہو گئی ہے۔
پاکستان
تحریک انصاف نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی
پاکستان تحریک انصاف نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی۔

پاکستان تحریک انصاف نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی۔
پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ صدرپی ٹی آئی اورضلعی انتظامیہ کے آج شام مذکرات ہوں گے۔
صدرپی ٹی آئی لاہور کا کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ نےابھی تک جلسے کی تحریری اجازت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ جلسے کیلئے ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا ہے اور کل سماعت ہوگی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکیج کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
کل سے ملک بھرمیں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی گرفتار
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند
-
پاکستان ایک دن پہلے
موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے ریلیف ملے گا: مصدق ملک
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف نئے مقدمات
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم حویلیاں کی گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق