تجارت
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑا اضافہ
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2200 روپے اور 1887 روپے کا غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں کی اضافے کے بعد 2 لاکھ 7200 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 641 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔اسی طرح چاندی کے دام بھی 50 روپے بڑھ کر 2300 روپے فی تولہ ہوگئے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 31 ڈالر کا اضافہ ہواجس کے بعد قیمت 1955 ڈالر تک پہنچ گئی۔
پاکستان
ٹیلی تعلیم گھر کا خواب حقیقت بننے کے راستے پر ہے، وزیراعظم شہباز شریف
خوشی ہے کہ ٹیلی سکول پاکستان ایپ تیار کرنے کی کوششیں اب ثمر آور ہو رہی ہیں

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیلی تعلیم گھر کا خواب حقیقت بننے کے راستے پر ہے، خوشی ہے کہ ٹیلی سکول پاکستان ایپ تیار کرنے کی کوششیں اب ثمر آور ہو رہی ہیں۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ طلباء کی گہری دلچسپی کا یہ واضح ثبوت ہے کہ صرف ایک ہفتے میں 310 شہروں میں 10 ہزار سے زیادہ ڈاؤن لوڈز، 5500 اندراجات اور 17000 ویڈیوز دیکھی گئی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیلی تعلیم گھر کا خواب حقیقت بننے کے راستے پر ہے۔
پاکستان
حسان نیازی کیخلاف بغاوت پراکسانے کا ایک اور مقدمہ درج
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجےحسان نیازی کے خلاف تھانہ کینٹ نوشہرہ میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجےحسان نیازی کے خلاف تھانہ کینٹ نوشہرہ میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نے شہری کی درخواست پر حسان نیازی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق حسان نیازی لوگوں کو بغاوت پراُکسانے کے مرتکب ہوئے ہیں۔
دوسری جانب نوشہرہ پولیس حسان نیازی کو گرفتارکرنے کراچی روانہ ہوگئی ہے۔
یا د رہے کہ گزشتہ روز کراچی کی مقامی عدالت نے50 ہزار کے مچلکوں کے عوض حسان نیازی کو رہا کر نےکا حکم دیا تھا۔
ٹیکنالوجی
حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، رپورٹ
قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اکاؤنٹ بلاک کیا گیا، ٹوئٹر

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے جمعرات کو قانونی تقاضہ پورا کرتے ہوئے بھارت میں پاکستانی حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگادی، اب یہ اکاؤنٹ بھارت میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔
نجی ٹی وی نے برطانوی خبر رساں ادارے کے حوالے سے خبر شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر ضوابط کے تحت یہ ضروری ہے کہ جائز قانونی تقاضے، جیسا کہ عدالتی حکم کے تحت پورے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی لگادی جائے۔

خبر رساں ادارے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ امریکا اور کینیڈا جیسے ممالک میں دیکھے جانے اور رابطے کیلئے دستیاب ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ٹوئٹر اور پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تبصرے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
از خودنوٹس اور آئینی اہمیت کے حامل مقدمات پر سماعت مؤخر کرنیکا حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
بینچ سے فرق نہیں پڑتا بتایا جائے آئین کے مطابق الیکشن ہوں گے یا نہیں: عمران خان
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
غیر قانونی طور پربڑی بلیوں سمیت دیگرجانوروں کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے،سینیٹر شیری رحمن
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
حسان نیازی کیخلاف بغاوت پراکسانے کا ایک اور مقدمہ درج
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
عید سے پہلے تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ حکومت کا بڑا فیصلہ
-
جرم 2 دن پہلے
پولیس نے چارسدہ سے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
چین سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے،اسحاق ڈار
-
پاکستان 2 دن پہلے
عالمی سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی