کھیل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو تین رنز سے شکست دے دی
سرفراز الیون نے بابر الیون کو شکست دے دی

کوئٹہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو تین رنز سے شکست دے دی۔
نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں پشاور زلمی کو 185 رنز کا ہدف دیا۔
185 رنز کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 181 رنز بناسکی، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 18 گیندوں پر محض 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ شاہد آفریدی بھی 25 رنز ہی بن سکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کےنقصان پر 184 رنز بنائے، افتخاراحمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 94 رنز کی نہایت شاندار جارحانہ اننگز کھیلی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کوئٹہ کے افتخار 94 اور خوشدل شاہ 36 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
افتخار احمد نے پشاور زلمی کے کھلاڑی اور صوبہ پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگا کر اپنی اننگز کو یادگار بنا دیا۔
پشاورزلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے تین جب کہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوجرسی کی سپریم کورٹ میں تعینات امریکی اٹارنی نادیہ کہف پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نادیہ کہف نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر عہدے کا حلف لیا۔
American attorney Nadia Kahf, appointed to the Supreme Court of the state of New Jersey, became the first hijab-wearing judge on the bench.
— TRT World (@trtworld) March 23, 2023
She took the oath of office with her hand on the Quran pic.twitter.com/LyNoYwjga8
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نادیہ کہف نے کہا کہ انہیں مسلمان اور عرب کمیونٹیز کی نمائندگی پر فخر ہے۔انہوں نےکہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ بغیر کسی خوف کے اپنے مذہب پر عمل کرسکیں۔
کھیل
پاک افغان ٹی ٹونٹی سیریز،قومی ٹیم جیت کےلئے پرعزم
پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 26 اور 27 مارچ کو ہوگا، تمام میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے، پاکستان کے کپتان شاداب خان اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
🇵🇰 🏆 🇦🇫#AFGvPAK pic.twitter.com/H8XjcZArh0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 23, 2023
افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹرافی افغان فنِ ثقافت اور دستکاری کی بہترین مثال ہے جو کہ ہاتھ سے بنائے گئے قالین سے تیار کی گئی اور ہمارے شاندار افغان ورثے اور روایات کی عکاسی کرتی ہے۔
دوسری جانب قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے سیریز میں کامیابی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز کے دوران بے خوف ٹیم کو لیڈ کروں گا، افغانستان ٹیم کے کھلاڑی ہر لیگ میں کھیلتے ہیں اور امارات کی کنڈیشن میں وہ بہت خطرناک ٹیم ہے۔
شاداب نے مزید کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کے کم بیک پر اور نوجوان کھلاڑیوں پُرجوش ہیں، رمضان میں فینز ٹیم کیلئے دعائیں کریں، ہم کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں۔
یاد رہے کہ افغانستان سے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کی رات دبئی پہنچی تھی جہاں ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔
ٹیکنالوجی
پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لئے ٹوئٹر بلیو چیک مارک متعارف کرا دیا گیا
پاکستان میں صارف 2 ہزار 250 روپے ماہانہ اور سالانہ فیس ادا کرنے پر کمپنی کی جانب سے 12 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو چیک مارک کو پاکستان میں بھی متعارف کرا دیا گیا ہے، ٹوئٹر صارفین ماہانہ فیس کے عوض ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹِک کروا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صارفین اگلے ہفتے تک ٹوئٹر بلیو ٹک کی سبسکرپشن حاصل نہیں کریں گے انہیں یکم اپریل سے بلیو ٹکس کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔
ٹوئٹر کی نئی پالیسی کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کو آنے والے دنوں میں معطل کردیا جائے گا۔ اسی لئے ٹوئٹر بلیو ٹک اب پوری دنیا میں متعارف کرایا گیا ہے۔
صارفین کے ٹوئٹر اکاؤنٹس اب تین مختلف رنگوں میں تصدیق شدہ ہیں، کمپنیوں کے لیے گولڈن چیک مارک، حکومتی عہدیداروں کے لیےگرے چیک مارک اور دیگر صارفین بلیو چیک مارک متعارف کرایا گیا ہے۔
پاکستان میں صارف 2 ہزار 250 روپے ماہانہ اور سالانہ فیس ادا کرنے پر کمپنی کی جانب سے 12 فیصد رعایت دی جائے گی۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
پنجاب میں الیکشن ملتوی، پی ٹی آئی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
بھارتی پارلیمنٹ نے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا
-
کھیل 2 دن پہلے
ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کے ساتھ عمرہ ادائیگی پر تصاویر شیئر کردیں
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف 130 مقدمات درج