Advertisement

آیت اللہ خامیہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معافی دیدی

معاف کیے جانے والے قیدیوں میں حالیہ مظاہروں میں گرفتار مظاہرین بھی شامل ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر فروری 6 2023، 2:19 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آیت اللہ خامیہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معافی دیدی

ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ خامیہ ای نے ملک میں ہونیوالے حالیہ مظاہروں میں گرفتار افراد سمیت ہزاروں قیدیوں کو معافی دیدی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق قیدیوں کے لیے معافی کی استدعا عدلیہ کی جانب سے کی گئی، معاف کیے جانے والے قیدیوں میں حالیہ مظاہروں میں گرفتار مظاہرین بھی شامل ہیں۔

معافی پانے والوں میں دوہری شہریت والے اور غیرملکی ایجنسیوں اور ایران مخالف گروپوں کیلئے جاسوسی کرنیوالے قیدی شامل نہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق رہائی پانے والوں میں دوہری شہریت والے قیدی شامل نہیں ہیں، رہبر اعلی کی جانب سے غیرملکی ایجنسیوں اور ایران مخالف گروپوں کے لیے جاسوسی کرنے والے ملزمان کو بھی معافی نہیں دی گئی۔

Advertisement