پاکستان
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر
چیئرمین پی ٹی آئی کے چاروں وکلا نے اپنا وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی نہ ہوسکی، عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادکے جج ظفر اقبال عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کررہے ہیں جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے چاروں وکلا نے اپنا وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا۔
مزید پڑھیں:
توشہ خانہ کیس: اسلام آباد کی عدالت کا عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ،سماعت کے آغاز پر عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر جج نے استفسار کیا کہ کیا مچلکے جمع کرا دیے؟ اس پر عمران خان کے وکیل گوہر علی خان نے بتایا کہ جی عمران خان کے ضمانتی کل مچلکے جمع کرادیے
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم آج ہی کمپلینٹ اور ثبوتوں کی مصدقہ کاپیاں دے دیں گے مگر عمران خان ابھی تک عدالت کیوں نہیں آئے؟ کنٹینرز پر عمران خان کو ناچتے ہوئے تو ہم نے دیکھا ہے۔
عمران خان کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ ایسے بیانات نہ دیئے جائیں جس سے لگے کہ منشیوں والا کام کیا جا رہا ہے، قانون کی بات کی جائے، یہ نہ ہو کہ ہمیں بھی بولنا پڑے۔
عمران خان نے 15 فروری کو جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں آنا ہے؟ مجھے ایک تاریخ بتا دیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟جج کے سوال پر عمران خان کے وکیل نے جواب دیا کہ عمران خان کی صحت نے اجازت دی تو آئیں گے
عدالت نے کہا کہ ایسے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرہوتی رہی تو فردجرم کیسے عائدہوگی؟
عمران خان کے وکیل علی بخاری نے اعتراض کیا کہ ہمیں مصدقہ کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں، واٹس ایپ کے اسکرین شارٹس لگاکرکاپیاں نہیں دی جاتیں۔
تجارت
فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 968 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2658 روپے کی بڑی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 68 روپے ہو گئی ہے۔
پاکستان
جگہ جگہ رکاوٹیں لگا کر مجھے روکا گیا تاکہ عدالت نہ پہنچ سکوں،عمران خان
اسلام آباد میں تھا تو پولیس نے میرے پیچھےگھر میں کارروائی کی،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

لاہور ہائی کورٹ میں زمان پارک میں آپریشن کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے سوال کیا کہ عمران خان کے ساتھ عدالت میں یہ گارڈز کس کے ہیں اگر پولیس کے ہیں تو ٹھیک، اگر پرائیویٹ گارڈز ہیں تو باہر جائیں۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ عمران خان کی ذاتی سکیورٹی ہے، جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نےکہا کہ سکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار موجود ہیں۔ دوران سماعت عمران خان نے روسٹرم پر آکر بتایا کہ میری اہلیہ گھر پر تھیں، گھر کے شیشے توڑے گئے، اسلام آباد میں تھا تو پولیس نے میرے پیچھےگھر میں کارروائی کی۔
عمران خان نےکہا کہ میری اہلیہ گھر پر اکیلی تھیں، شیشے ٹوٹنے پر اس نے چیخیں ماریں، گھر میں پولیس کارروائی کی ویڈیو موجود ہے۔آج بغیرکسی قافلےکے آیا ہوں، جگہ جگہ رکاوٹیں لگا کر مجھے روکا گیا تاکہ عدالت نہ پہنچ سکوں۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نےکہا کہ میڈیا پر بیٹھ کر جو عدلیہ کا مذاق بنا رہے ہیں ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کروں گا، اگر تمام فریقین نے عدلیہ کی عزت نہ کی تو پھر توہین عدالت کی کارروائی کروں گا۔عدالت نےسرکاری وکیل کو زمان پارک آپریشن سے متعلق ہدایات لے کر پیش ہونےکی ہدایت کردی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے قانون کے مطابق کارروائی کرنی ہوتی ہے ہم صرف قانون کی بات کرتے ہیں۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی
پاکستان
پہلا روزہ 23 کو ہو یا 24 کو، عید 22 اپریل کو ہوگی: سیکرٹری رویتِ ہلال ریسرچ کونسل
رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو، عید الفطر 22 اپریل کو ہی ہوگی۔

رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو، عید الفطر 22 اپریل کو ہی ہوگی۔
خالد اعجاز مفتی نے اپنے بیان میں کہا کہ نیاچاند منگل اوربدھ کی درمیانی رات 10 بجکر 23 منٹ پر پیداہوگا، بدھ 22 مارچ کی شام چاند واضح دکھائی دینےکا امکان کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کہیں اگر مطلع انتہائی صاف ہُوا تو وہاں چاند کی رویت ہوگی۔
خالداعجاز مفتی نے یہ بھی کہا کہ پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو، عیدالفطر 22 اپریل کو ہی ہوگی، 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوا تو روزے لازماً 30 ہوں گے۔
خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔
علاوہ ازیں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات ، آسٹریلیا و دیگر ممالک میں آج چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکیج کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد پیشی پر جاتے ہوئے گھر والوں کو خدا حافظ کر کے گیا،عمران خان
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم حویلیاں کی گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے ریلیف ملے گا: مصدق ملک
-
تجارت ایک دن پہلے
امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور