پاکستان
وزیراعظم ترک اعوام سے اظہاریکجہتی کیلئے کل انقرہ روانہ ہوں گے، مریم اورنگزیب
شہباز شریف کل بدھ کو انقرہ روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے زلزلے سے تباہی اور جانی نقصان پرافسوس اور تعزیت اور ترک عوام سےاظہار یکجہتی کے لئے کل بدھ کو انقرہ روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت،ترکیہ کے عوام سے یک جہتی کریں گے۔ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان ہوگا
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 7, 2023
وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کل بدھ کوانقرہ روانہ ہوں گے۔ وہاں سےواپسی کے بعد اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے اے پی سی کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
دنیا
فلمی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے سعودی عرب کی234 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری
علان ریاض میں ہونے والی ایک تقریب “Ignite The Scene” کے دوران کیا گیا

سعودی عرب نے اپنی فلمی سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے 234 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔
سعودی عرب سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ اپنی فلمی سیکٹر کو بڑھانے کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کررہا ہے جس کے لیے مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری بھی جاری ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے کلچر ڈیولپمنٹ فنڈ کی جانب سے مملکت میں فلمی سیکٹر کو پروان چڑھانے کیلئے 234 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
اس کا مقصد نجی شعبے کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی مواد کو فروغ دینے کے لیے مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کو مالیاتی پیکجز کی پیشکش کرنا ہے تاکہ سعودی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کیا جاسکے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعلان ریاض میں ہونے والی ایک تقریب “Ignite The Scene” کے دوران کیا گیا جس کا انعقاد وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے کیا گیا تھا۔
پاکستان
شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
تھانہ کھنہ میں شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جج راجہ جواد عباس نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر میں کیا الزام لگایا گیا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ الزام یہ ہے کہ شاہ محمود قریشی کی ایما اور سازش پر احتجاج کیا گیا۔
جج نے ریمارکس دیے کہ سازش کا گواہ کون ہے؟ دیکھ لیتے ہیں کس نے سازش کی اور کس نے حکم دیا۔ فی الحال عبوری ضمانت دے رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل نے استدعا کی کہ ہمارے خلاف بہت سے کیسز چل رہے ہیں۔ کوئی لمبی تاریخ دے دیں۔ عدالت نے 10 اپریل تک شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
دنیا
امریکا کا پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے آزادی مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کے دور میں انسانی حقوق کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ میں گزشتہ برس 2022 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے منظرنامے کو شامل کو کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے احتجاج، عوامی ریلیوں اور آزادی مارچ کے دوران گرفتاریاں کی گئیں اور دو اموات بھی ہوئیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اس دوران فوج اور عدلیہ پر تنقیدی مواد نشر یا شائع کرنے پر آئینی پابندیاں نافذ کی گئیں اور میڈیا کو سیاستدانوں کی تقاریر اور انتخابات سے متعلق کوریج کو سنسر کرنے پر مجبور کیا گیا۔
امریکی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اب بھی آزادیٔ اظہارِ رائے اور میڈیا پر سنگین پابندیوں کے علاوہ صحافیوں کو بلاجواز گرفتاریوں، تشدد، سنسر شپ، اور جبری گمشدگی کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں پاکستان بھر کی جیلوں میں سخت اور جان لیوا حالات زار کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے اور سیاسی قیدیوں پر تشدد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
تاہم امریکی رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ 2022 میں ہونے والے انتخابات میں زیادہ تر علاقوں میں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے انتخابی مہم چلانے، الیکشن لڑنے یا ووٹ مانگنے کے حق میں کوئی مداخلت نہیں کی گئی۔
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے عاطف منصف سمیت 11 افراد جاں بحق
-
پاکستان ایک دن پہلے
موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے ریلیف ملے گا: مصدق ملک
-
کھیل 2 دن پہلے
مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں،شاہد آفریدی
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی عالمی و پاکستان میں فی تولہ قیمتوں میں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
کل سے ملک بھرمیں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت