ساری ایف آئی آرز سیاسی کارروائیاں ہیں


اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھ پر 6 ایف آئی آرز کاٹی گئیں، یہ ساری ایف آئی آرز سیاسی کارروائیاں ہیں۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مثبت رویہ اپنایا ہے، ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں، اس وقت ملک کے تقاضے اور ہیں، حکومت کے مفادات اور ہیں۔
مجھ پر لوگوں کو مشتعل کرنے، ان کو اکسانے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہیں، جنہوں نے یہ الزام لگایا وہ میری کوئی تقریر پیش کر دیں۔
اپنے ایک بیان میں سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح پاکستان کے مفادات ہیں، ہم نے 2022 میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پالیسی دی، ہمارے دور میں دہشتگردی میں کمی آئی، ہم نے آرمی پبلک سکول پر حملے پر اپنا دھرنا ختم کیا، سانحہ اے پی ایس پر ہم نے اے پی سی میں شرکت کی۔
آئینی، قانونی اور سیاسی جنگ جاری ہے، اے پی سی کے معاملے پر حکومت کی سنجیدگی پر تعجب ہے۔
شاہ محمود نے کہا کہ ہم قانون کا احترام کرنے والے ہیں، پی ٹی آئی آئین کی حکمرانی کی آواز بلند کر رہی ہے، گزشتہ 8 ماہ سے کیسز لٹک رہے ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 7 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 6 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 7 hours ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 days ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 15 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 6 hours ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago




