جی این این سوشل

علاقائی

لاہور:جوہرٹاؤن مین بلیوارڈروڈپر شگاف پڑنے سے حادثہ، 3 زخمی

25 فٹ سے زائد شگاف پڑنے سے گاڑی اندر جاگری

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور:جوہرٹاؤن مین بلیوارڈروڈپر شگاف پڑنے سے حادثہ، 3 زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: علاقہ جوہر ٹان میں مین بلیوارڈ روڈ پر شگاف پڑ گیا، 25 فٹ سے زائد شگاف پڑنے سے گاڑی اندر جاگری

ریسکیو ذرائع کے مطابق  گاڑی میں سوار تین افراد زخمی ہوئے، بلیوارڈ روڈ کو ٹریفک کیلئے ایک طرف سے بند کر دیا گیا

زخمیوں میں بچہ اورخاتون شامل ہیں جنہیں ریسکیو کر لیا گیا ہے، گاڑی نکالنے کے لیے ہیوی مشینری منگوائی گئی، گاڑی شگاف سے باہر نکال لی گئی ہے۔

حادثہ شوکت خانم ہسپتال سے چند گز کے فاصلے پر زیر زمین سیوریج پائپ لائن بیٹھ جانے کے باعث پیش آیا۔

پاکستان

ویتنام میں سمندری طوفان سے تباہی ، 127 افراد ہلاک

پیر کے روز ڈیش کیم فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فو تھو صوبے میں فونگ چو پل ٹوٹنے کے بعد کئی گاڑیاں نیچے پانی میں ڈوب گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویتنام میں سمندری طوفان سے تباہی ، 127 افراد ہلاک

ویتنام کے شمالی علاقے میں ہفتے کے روز آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں کم از کم 127 افراد ہلاک اور 54 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

رواں سال کے سب سے طاقتور طوفان کی وجہ سے شمالی صوبوں میں ہزاروں افراد اب بھی گھروں کی چھتوں پر پھنسے ہوئے دیکھے گئے جبکہ متعدد نے سوشل میڈیا پر مدد کی درخواستیں پوسٹ کیں۔

پیر کے روز ڈیش کیم فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فو تھو صوبے میں فونگ چو پل ٹوٹنے کے بعد کئی گاڑیاں نیچے پانی میں ڈوب گئیں۔

ویتنام میں 30 سال میں آنے والے سب سے طاقتور طوفان ‘یاگی’ نے ملک کے شمال میں تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں 15 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

 یہ طوفان اب کمزور ہو کر ٹراپیکل ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے، لیکن حکام نے متنبہ کیا ہے کہ یاگی مغرب کی طرف بڑھتے ہوئے مزید خلل پیدا کرے گا۔

تقریبا 150 کلومیٹر فی گھنٹہ (92 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے والے طوفان نے پلوں کو نقصان پہنچایا ہے، عمارتوں کی چھتیں ٹوٹ گئی ہیں، فیکٹریوں کو نقصان پہنچا ہے اور بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے، جس سے 64 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

حکام نے اب تک 18 شمالی صوبوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کی ہے۔

وزارت زراعت کے حکام نے منگل کے روز بتایا کہ ہلاک اور لاپتہ افراد کے علاوہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 752 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تھائی نگوئن اور ین بائی صوبوں کے کچھ حصوں میں منگل کی علی الصبح ایک منزلہ مکانات تقریبا مکمل طور پر ڈوب گئے اور رہائشی مدد کے لیے چھتوں پر انتظار کر رہے ہیں۔

ویتنام سے ٹکرانے سے قبل یاگی نے جنوبی چین اور فلپائن میں 24 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سرکاری اراضی قبضہ کیس، اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری

محکمہ اینٹی کرپشن نے ہمایوں دلاور سمیت ان کے بھائی اور والد کے بھی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرکاری اراضی قبضہ کیس، اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری

سرکاری اراضی پر قبضے کیس میں بنوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بنوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کے کیس میں اسپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور اور دیگر کے وارنٹ جاری کیے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ہمایوں دلاور، ان کے بھائی صادق دلاور اور والد دلاور خان کے بھی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔

مقدمے کے مطابق ملزمان نے عدالتی فیصلے میں جعلی اندراج کے ذریعے زمین اپنے نام کرنے کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی، جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے رشوت ستانی مصدق عباسی کے مطابق جج ہمایوں دلاور، ان کے بھائی اور والد دھوکا دہی اور زمین کے جعلی کاغذات بنانے میں ملوث ہیں، جج ہمایوں دلاور نے ڈھائی ارب کی زمین اپنے اور بھائی کے نام کی ہے، جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینئر جج ہمایوں دلاور کے خلاف کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے، جج ہمایوں دلاور کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی شکایت کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سینیٹ اجلاس : سینیٹر فیصل واوڈا کی پی ٹی آئی پر کھلی تنقید

سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی پر تنقید کی جب کہ تقریر کے دوران اپوزیشن شور شرابا کرتی رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینیٹ اجلاس : سینیٹر فیصل واوڈا کی  پی ٹی آئی پر کھلی تنقید

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کے دوران فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ پیر پکڑتے ہیں، معافی مانگتے ہیں اور منتیں کرتے ہیں۔

سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی پر تنقید کی جب کہ تقریر کے دوران اپوزیشن شور شرابا کرتی رہی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ہمیں کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی عزت کرو، ہم نے اس پارٹی کو 15 سال پیسہ اور خون دیا۔ یہ لوگ گالیاں دے رہے ہیں، سارجنٹ کو بلائیں اور گرفتار کروائیں، گالیاں حذف کرنےسے کام نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ فوج سے بات کرنے کے لیے مر رہے ہیں جب کہ یہ لوگ پیر پکڑتے ہیں اور معافی مانگتے ہیں منتیں کرتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کہتے ہیں ہم جیل کو توڑیں گے، جیل توڑنے کی بات کرتے ہیں تو بانی کی ذمہ داری بھی گنڈاپور کی ہے۔

فیصل واوڈا کہتے ہیں کہ گرفتاریاں پارلیمنٹ سے ہوئیں تو کہتے ہیں مذمت کرتے ہیں، اگر پاکستان کو توڑنے کی بات نہ کرتے تو آپ کے ساتھ کھڑے ہوتے۔ پی ٹی آئی کے لوگوں کی ماں اور بہنوں کو اپنا سمجھتے ہیں، سندھی، پٹھان اور پنجابی ہونے کی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بٹن دبا کر ان کو منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑوں گا، کیسا اتفاق تھا، بانی پی ٹی آئی، فیض حمید اور مراد سعید سب کو پتا تھا جب کہ ایک بے گناہ آدمی کو اپنی سیاست کے لیے مروا دیا گیا، جس باپ کی آپ بات کررہے ہیں اسی کے سر پر بیٹھ کر آپ آئے تھے۔

فیصل واوڈا نے بتایا کہ آپ فیض حمید کی گود میں بیٹھ کر آئے تھے، آپ ہماری ماؤں بہنوں کو گالیاں دیں تو کیا ہم برداشت کریں گے؟ جب کہ ملک میں جلاؤ گھیراؤ کا ماحول ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف نے اپنے ادارے میں احتساب شروع کرکے ایک ماحول بنایا، آرمی چیف نے ملک کو ترجیح دے کر اپنے ہی جنرل کا احتساب شروع کیا جب کہ پی ٹی آئی نیب ترامیم کے خلاف تھی پھرخود ہی فائدہ اٹھالیا۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کو توڑنے کی کوشش نہ کرے، جیسے پاک فوج میں احتساب شروع ہوا ہمیں بھی کرنا چاہیے، میرا اختلاف ن لیگ کی سیاست سے ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll