شہروں میں صفائی کی غیرتسلی بخش صورتحال ،وزیر اعلی پنجاب کی ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
ڈپٹی کمشنرز کو اپنی گورننس کا معیار بھی بہتر بنانا ہوگا، 40 سے 50 ارب روپے کی مشینری، ڈیڑھ لاکھ کی فورس کے باوجود کوڑے کے ڈھیر برداشت نہیں،مریم نواز


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹھیکداروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جہاں ستھرا پنجاب پروگرام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں مریم نواز نے بعض شہروں میں صفائی کی غیرتسلی بخش صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غیرمعیاری کارکردگی دکھانے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی، مریم نواز نے کہا کہ فنڈز دینے کے باوجود بہترین رزلٹ نہ آنا افسوسناک ہے، انتظامیہ کو پورے اختیارات، فنانس اور اعتماد دیا، 100فیصد رزلٹ بھی چاہیے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے بھرکے ڈپٹی کمشنرز کو اپنی گورننس کا معیار بھی بہتر بنانا ہوگا، 40 سے 50 ارب روپے کی مشینری، ڈیڑھ لاکھ کی فورس کے باوجود کوڑے کے ڈھیر برداشت نہیں۔
دوران اجلا س صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہ ہونے پر ستھرا پنجاب کنٹریکٹ دوبارہ کرنے پر غور بھی کیا گیا، ستھرا پنجاب کا جو کنٹریکٹر کام معیاری نہیں کرے گا، اس کی ادائیگی فوری طور پر معطل ہوگی۔
جبکہ بعض اضلاع کے چند سرکاری اسپتالوں میں پوری طرح فری میڈیسن نہ ملنے کا سخت نوٹس بھی لیا گیا، وزیراعلیٰ نے پارکنگ ایریاز، بس اسٹینڈز، اڈوں اور تمام پبلک مقامات کی مثالی صفائی کا حکم دیا۔
علاوہ ازاں دوران اجلاس وزیراعلیٰ نے آوارہ کتوں کے کاٹنے اور مین ہول میں گر کر ہلاکتیں روکنےمیں ناکامی پر متعلقہ ڈی سیز کی سرزنش بھی کی۔
وزیراعلیٰ نے گڈگورننس یقینی بنانے کے لئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ویجی لینس ٹیمیں بنانے کا حکم بھی جاری کیا، مساجد کے وضو خانے کا پانی شجرکاری کے لئے استعمال کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی۔
پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں صفائی، مین ہول، ڈھکن اور اسٹریٹ لائٹس یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، سرکاری احکامات پر عملد رآمد یقینی نہ بنانے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو جرمانہ کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔
مسلسل غیر معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ضلعی سربراہان کو تبدیل کرنے کی وارننگ بھی دی گئی ہے، 2وارننگ کے بعد تیسری وارننگ پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ہٹا دیا جائے گا۔

تھیٹرز سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
- 21 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ سعودی عرب، مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے
- 16 گھنٹے قبل

بھارت میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ،7 افراد زخمی ،تحقیقات جاری
- 20 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان اور امریکا کی افواج کے درمیان 13 ویں مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ کا آغاز
- 16 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کب ہو گی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی
- 17 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ
- 21 گھنٹے قبل

ملک اور ریاستی اداروں کیخلاف تقریر کی ممانت، پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی
- 15 گھنٹے قبل

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا،پارٹی کا نام کیا رکھا؟
- 20 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں دھند کا امکان
- 21 گھنٹے قبل

ایئرچیف مارشل کا دورہ عراق، عراقی فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار
- 21 گھنٹے قبل














.jpg&w=3840&q=75)
