سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری ، وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے ، وزیر اعلی کے پی
اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے انفراسٹرکچر کیلئے 1820 ملین اور موٹر وہیکلز کیلئے 904.7 ملین روپے بھی منظور کئے


پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے اسپیشل برانچ کو باقاعدہ اسپیشلائزڈ یونٹ/ علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پولیس کی اسپیشل برانچ سے متعلق اہم اجلاس ہوا،جس میں اسپیشل برانچ میں 1221 اہلکاروں کی اسامیاں تخیلق کرنے کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سپیشل برانچ کے اہلکار انٹیلی جنس، سکیورٹی، ویریفیکیشن، سروے اور سرویلنس کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، ضم شدہ قبائلی اضلاع کے 308 اہلکاروں کو بھی سپیشل برانچ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ سال 2025 میں سپیشل برانچ نے 2 خودکش جیکٹس، 32 آئی ای ڈیز، 70 راکٹ شیلز اور 288 ہینڈ گرینیڈز ناکارہ بنائے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ سال اسپیشل برانچ نے 635 سیاسی اجتماعات کی سکیورٹی اور اسلحہ و ایکسپلوسِو لائسنس کی ویریفیکیشن کی، 3124 نادرا ویریفیکیشنز، 6840 پاسپورٹ، 14518 سی پیک، 6060 پرسنل اور 9413 سرکاری اہلکاروں کی ویریفیکیشنز بھی انجام دی گئیں۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے انفراسٹرکچر کیلئے 1820 ملین اور موٹر وہیکلز کیلئے 904.7 ملین روپے بھی منظور کئے، سپیشل برانچ کو درکار 98 گاڑیاں اور 404 موٹر سائیکلیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی، ٹیکنیکل آلات اور ٹیکنالوجی کی خریداری کے لئے 2543.9 ملین روپے فراہم کئے جائیں گے۔
دوران اجلاس سہیل آفرید ی نے کہا کہ سپیشل برانچ کو انٹیلی جنس اور انسدادِ دہشت گردی کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کلیدی ستون ہے، سپیشل برانچ کی استعداد بڑھانے کیلئے تمام وسائل فراہم کریں گے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سپیشل برانچ کے مجوزہ الاؤنسز کو ترجیحی بنیادوں پر منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی، صوبے بھر میں سپیشل برانچ کیلئے نئی عمارتوں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ا سپیشل برانچ کو درکار تمام ہیومن ریسورس اور دیگر وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 18 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 18 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 21 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 19 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل





