جی این این سوشل

دنیا

ترکیہ، شام ہلاکتیں 23 ہزار تک پہنچ گئیں

ہر بار ملبہ اٹھاتے ہی دل دہل جاتا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ترکیہ، شام ہلاکتیں 23 ہزار تک پہنچ گئیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انقرہ: ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، ہر بار ملبہ اٹھاتے ہی دل دہل جاتا ہے۔

تباہ حال عمارتوں کے ملبے سے لاشوں اور زخمی افراد کو نکالنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ہلاکتیں23 ہزار سے تجاوز کر گئیں، متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے بعد ایک ہزار سے زائد آفٹر شاکس نے متاثرین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا۔

 اقوام متحدہ کے مطابق شام میں زلزلے کے بعد 5.3 ملین افراد کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ ترکی اور شام میں تقریباً 900,000 افراد کو فوری طور پر گرم خوراک کی ضرورت ہے۔

 

پاکستان

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت، پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک

افغان طالبان کی پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کے بعد اب بین الاقوامی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آرہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت،  پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک

افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کی گئی، جس کا پاکستان آرمی کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا، اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ 16 زخمی کر دیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ 16 زخمی کر دیے گئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔

افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، دہشتگرد حملوں کے ساتھ ساتھ اب افغان طالبان کی بین الاقوامی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آرہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نجی ٹی کے سابق نیوز اینکر عبداللہ ٹریفک حادثے مٰیں جاں بحق

پولیس کے مطابق شارع فیصل آواری ٹاور کے قریب کار حادثے میں جاں بحق جوان کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نجی ٹی کے سابق نیوز اینکر عبداللہ ٹریفک حادثے مٰیں جاں بحق

ٹریفک حادثے میں نجی ٹی کے سابق نیوز اینکر عبداللہ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شارع فیصل آواری ٹاور کے قریب کار حادثے میں جاں بحق جوان کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی،حادثے میں جاں بحق ہونے والے عبداللہ نجی ٹی وی سابق نیوز اینکر تھے،ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے کے بعد عبداللہ کی لاش اسپتال میں منتقل کی گئی،پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید 2کیسز رپورٹ

ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر دونوں ایم پاکس سے متاثرہ ہیں ، 27 سالہ نوجوان کا تعلق فیصل آباد اور 35 سالہ شہری گوجر خان کا رہائشی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید 2کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں مونکی پاکس کے مزید 2 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں افراد گزشتہ رات خلیجی ملک سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے تھے جنہیں بارڈر ہیلتھ مینجمنٹ اسٹاف نے جسم پر خراش کی علامات پر پمز اسپتال بھجوادیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر دونوں ایم پاکس سے متاثرہ ہیں ، 27 سالہ نوجوان کا تعلق فیصل آباد اور 35 سالہ شہری گوجر خان کا رہائشی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے قومی ادارہ صحت بھجوا دیئے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll