جی این این سوشل

دنیا

چینی غبارے کے بعد امریکہ نے پرواز کرنیوالی کار کے سائز کی نامعلوم چیز کو مار گرایا

ٹکڑے گرنے سے سمندر میں ڈوب گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چینی غبارے کے بعد امریکہ نے پرواز کرنیوالی کار کے سائز کی نامعلوم چیز کو مار گرایا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اس چیز کو شمال مشرقی الاسکا کے ساحل پر پرواز کرنے والی کار کے سائز کی نامعلوم چیز کو مار گرایا

پینٹاگون کے چیف ترجمان امریکی بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائڈر نے کہا کہ امریکی F-22 لڑاکا طیارے نے جمعہ کے روز الاسکا کے اوپر سے اونچی پرواز کرنے والی ایک نامعلوم چیز کو مار گرایا، امریکی حکام نے کہا، فوج کی جانب سے ایک چینی غبارے کو گرانے کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت کے بعد جو پورے امریکہ میں اڑ گیا تھا۔

ایک سائیڈ ونڈر میزائل نے جدید ترین کرافٹ کو مار گرایا، تازہ ترین شے کی تفصیلی وضاحت دینے سے انکار کرتے ہوئے صرف یہ کہا کہ یہ چینی غبارے سے کہیں چھوٹا ہے۔

آبجیکٹ کو شمال مشرقی الاسکا کے ساحل پر کینیڈا کی سرحد کے قریب منجمد امریکی علاقائی پانیوں پر گولی مار دی گئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ برف سے کسی چیز کے ٹکڑوں کو نکالنا چینی غبارے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان ہوگا، جس کے ٹکڑے گرنے سے سمندر میں ڈوب گئے تھے۔

پاکستان

8 ستمبر 2024 پاکستان نیوی کی جانب سے یومِ بحریہ ملی جزبے سے منایا گیا

 یوم بحریہ کی تقریبات کا آغاز پاکستان نیوی کی تمام مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیر کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

8 ستمبر 2024 پاکستان نیوی کی جانب سے یومِ بحریہ ملی جزبے سے منایا گیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 ستمبر 2024 پاکستان نیوی کی جانب سے یومِ بحریہ انتہائی عقیدت اور ملی جزبے سے منایا جارہا ہے۔

 یوم بحریہ کی تقریبات کا آغاز پاکستان نیوی کی تمام مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیر کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوا، 8 ستمبر 1965 کو آپریشن سومنات کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے ہندوستانی بندرگاہ دوارکاپر حملہ کر کے ہندوستانی ریڈار سٹیشن تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کا غرور بھی خاک میں ملا دیا ۔
پاک بحریہ کی واحد آبدوز غازی نے جنگ کے دوران بحر ہند میں اپنا راج اور دبدبہ قائم رکھا اور 5 گنا بڑی بھارتی بحریہ کو بھارتی بندرگاہ میں مفلوج کر دیا، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے پیغام میں کہا کہ8ستمبر کا دن پاک بحریہ کی تاریخ کا سنہرا باب ہے جو ہمارے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں اور جذبوں کی یاد دلاتا ہے پاکستان بحریہ خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔
  نیول چیف پاک بحریہ نے کہا کہ ملکی بحری دفاع کو مزید مضبوط کرنے کیلئے دور حاضر کے جدید جنگی جہا ز و ں، آبدوزوں اور میری ٹائم ایئر کرافٹس کو اپنے بحری بیڑے میں شامل کر رہی ہے، آج کے دن پاکستان نیوی کے آفیسرز ، سی پی اوز ، سیلرز اور سویلینز ملک کے ناقابل تسخیر دفاع اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک ثابت قدم رہنے کا عہد کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

راستوں کی بندش کے باعث پی ٹی آئی جلسہ تاخیر کا شکار

دوسری جانب شاہ اللہ دتہ کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنوں نے کنٹینرز ہٹا دیئے، گاڑیوں کی ٹکر سے کنٹینرز سڑک سے نیچے گرا دیئے، کنٹینرز سڑک سے ہٹا کر مارگلہ ایوینیو کھول دیا گیا، مارگلہ ایوینیو سے ٹریفک سنگجانی کی جانب رواں دواں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راستوں کی بندش کے باعث پی ٹی آئی جلسہ تاخیر کا شکار

 اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف کا پنڈال سج گیا، راستوں کی بندش کے باعث جلسہ تاخیر کا شکار جبکہ موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی ۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت کے مختلف داخلی اور خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے۔
جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے لیے موبائل فون اورانٹرنیٹ کی سروس کو ڈاؤن کردیا گیاجبکہ میٹرو بس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب شاہ اللہ دتہ کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنوں نے کنٹینرز ہٹا دیئے، گاڑیوں کی ٹکر سے کنٹینرز سڑک سے نیچے گرا دیئے، کنٹینرز سڑک سے ہٹا کر مارگلہ ایوینیو کھول دیا گیا، مارگلہ ایوینیو سے ٹریفک سنگجانی کی جانب رواں دواں ہے۔


پی ٹی آئی قیادت کو راستے میں رکاوٹوں کے باعث جلسہ گاہ پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہے، کارکنان ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں۔
بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ تاریخی ہونے جا رہا ہے، جلسہ ایک گھنٹے تک شروع ہو جائے گا۔

پشاور روڈ پر 26 نمبر چونگی تھوڑی دیر کھولنے کے بعد پھر بند کردی گئی، موٹروے سے آنے والی ٹریفک کا 26 نمبر چونگی سے اسلام آباد داخلہ بند ہے، فیض آباد، راولپنڈی سٹیڈیم روڈ اور آئی جی پی سے نائنتھ ایونیو بھی تاحال بند ہے۔
آئی جے پی روڈ سے متصل داخلی گلیوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں، بعض مقامات پر شہریوں نے کنٹینرز پیچھے دھکیل دیئے ،راستوں کی بندش کے باعث جڑواں شہروں میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بھی پشاور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے، وزیر اعلیٰ قافلوں کے پیچھے پیچھے جارہے ہیں۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جلسہ گاہ کے قریب سے بارودی مواد برآمد ہوا جو کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے قبضے میں لے لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بیلاروس کی ارینا سابانکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ آج ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلاروس کی ارینا سابانکا نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

سال کا آخری ٹینس گرینڈ سلام بیلاروس کی ارینا سابالنکا نے جیت لیا،بیلا روس کی کھلاڑی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔
نیویارک میں ہونے والے فائنل میں ارینا سابالنکا نےامریکا کی جیسیکا پیگولا کو 7-5، 7-5 سے شکست دی، انہوں  نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن گرینڈ سلم میں کامیابی حاصل کی ہے، ارینا سابالنکا کا یہ تیسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔
خیال رہے کہ ورلڈ نمبر ٹو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مینز ٹائٹل کے لیے ورلڈ نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ آج ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll