جی این این سوشل

کھیل

پشاور زلمی کے مداحوں کےلئے خوشخبری

پشاور زلمی نےپی ایس ایل 8میں آفیشل نغمے کا ٹیزرجاری کردیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پشاور زلمی کے مداحوں کےلئے خوشخبری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا جنون ملک بھر میں سر چڑھ کر بولنے لگا ہے اور ہر جگہ کرکٹ کے مداح خوش دکھائی دے رہے ہیں۔تاہم ٹورنامنٹ میں شامل پشاور زلمی کے آفیشل نغمے کا ٹیزرجاری کردیا گیا۔

 

پشاورزلمی کا آفیشل نغمہ وجدان خٹک اورلائق زادہ لائق نے تحریرکیاہے جبکہ جام بوائزکےجنید کامران صدیق اورارسلان شاہ نےگایا ہے۔

 پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلا میچ ملتان میں 13 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

دنیا

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، اسرائیلی حملوں میں مزید 61 فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے حلیمہ السعدیہ سکول پر اسرائیلی حملوں میں 8 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، اسرائیلی حملوں میں مزید 61 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں پٹی میں آگ اور خون کی ہولی جاری، گزشتہ دو روز میں اسرائیلی حملوں میں مزید 61 فلسطینی شہید، 162 افراد زخمی ہوگئے ، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں جارحیت میں امریکی سماجی کارکن خاتون ہلاک ہوگئی، امریکی سماجی کارکن اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف مظاہرے میں شریک ہونا چاہتی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے حلیمہ السعدیہ سکول پر اسرائیلی حملوں میں 8 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے، نصیرات پناہ گزین کیمپ پر صیہونی فوج کے فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے۔

بوریج پناہ گزین کیمپ میں ایک عمارت پر بم باری سے 4 فلسطینی شہید اور 10 زخمی ہوئے، اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے تل الحوا میں رہائشی علاقوں پر فائرنگ کی، رفاہ میں اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد 2فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

 میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 40 ہزار 939 فلسطینی شہید اور 94ہزار 616 زخمی ہو چکے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

لاہور میں اسموگ کی شرح میں اضافہ ہونے لگا

لاہور کے اضلاع کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا، لاہور میں اسموگ کی شرح مضر صحت، جان لیوا اور خطرناک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں اسموگ کی شرح میں اضافہ  ہونے لگا

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں اسموگ کی شرح مضر صحت، جان لیوا اور خطرناک ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے لوگ اسموگ سے اچھی طرح واقف ہیں، گزشتہ سالوں سے اسموگ کا معاملہ شروع ہوا جو بڑھتا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے اضلاع کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا، لاہور میں اسموگ کی شرح مضر صحت، جان لیوا اور خطرناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں اسموگ ساڑھے 400 انڈیکس تک بھی گیا ہے، اسموگ کا 150 سے زیادہ انڈیکس جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے، قصور، شیخوپورہ اب نارووال بھی اسموگ کی لپیٹ میں آرہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ لاہور کے اندر جمع ہو کر سردی میں متاثر کرتی ہے، اسموگ میں جان لیوا کینسر کے اثرات بھی پائے جاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسرائیلی اخبار نے عمران خان کو اسرائیل اور پاکستان کے درمیان تعلقات کیلئے موزوں قرار دے دیا

اسرائیلی اخبار میں شائع کالم کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے فلسطینیوں کی تحریک آزادی کا دیگر اسلامی ممالک کے مقابلے میں مضبوط ترین حامی رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی  اخبار نے عمران خان کو اسرائیل اور پاکستان کے درمیان تعلقات کیلئے موزوں قرار دے دیا

ااسرائیل کے نامور اخبار نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اسرائیل اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے لیے موزوں ترین شخصیت قرار دے دیا۔

اسرائیلی اخبار میں شائع کالم کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے فلسطینیوں کی تحریک آزادی کا دیگر اسلامی ممالک کے مقابلے میں مضبوط ترین حامی رہا ہے، ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق بطور وزیراعظم عمران خان نے عوامی سطح پر بارہا فلسطین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صیہونی ریاست کے پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے کے نظریے کی مخالفت کی اور کہا کہ جب تک فلسطین کا معاملہ حل نہیں ہوتا تو اس وقت تک پاکستان اور اسرائیل کے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے۔

اس کی  جڑیں پاکستانی معاشرے اور آئین میں رچی بسی ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ سمیت ہر بین الاقوامی فورم پر فلسطینیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  ٹائمز آف اسرائیل کے آرٹیکل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے گولڈ اسمتھ فیملی سے رشتہ داری خاص طور پر جمائمہ گولڈ اسمتھ سے ازدواجی تعلق ایک حقیقت ہے۔ 

اخبار میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیل اور پاکستان کے تعلقات کی موجودہ نوعیت کو بدل سکتے ہیں۔

اسرائیلی اخبار نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اسرائیل اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے لیے موزوں شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے مدت اقتدار میں خارجہ تعلقات میں عملی نقطہ نظر کو اپنایا گیا۔ 

اخبار کے مطابق عمران خان اسرائیل کے بارے میں پاکستان کے مؤقف پر نظرثانی کے لیے زیادہ کھلے ہو سکتے ہیں، اسرائیل اور اتحادیوں کو یقینی بنانا چاہیے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll