اگر ملک کو دلدل سے نکالنا ہے تو جلد الیکشن کرانے ہوں گے،پی ٹی آئی چیئرمین


سابق وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ نوازشریف کی شرط ہے کہ پہلے عمران خان کو نااہل کرو اور جیل بھیجو۔
اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان بہت نازک موڑ پر آکر کھڑا ہوگیا ہے، اگر درست فیصلے نہ کیے گئے تو ملک کو بہت بڑا نقصان ہوگا، خوشحال ممالک میں صرف قانون کی حکمرانی ہوتی ہے،
عمران خان نے کہا کہ عدالتوں کا کام کمزور اور طاقتور کے ساتھ یکساں سلوک کرنا ہوتا ہے۔ طاقتور ہمیشہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، یسہ بچانےکے لیے قانون پر عمل درآمد نہیں کیاجارہا ، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ کسی طرح صرف پیسہ بچ جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان لوگوں کو خطرہ ہے کہ عمران خان اقتدار میں نہ آجائے، ان لوگوں کو پتہ ہے عمران خان اقتدار میں آیا تو این آر او ختم ہوجائے گا، جتنی دیر یہ بیٹھے گے پاکستان مزید ڈوبتا جائے گا،اپنی عدلیہ کو قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہماری تمام امیدیں عدلیہ سے جڑی ہوئی ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے اقتدار میں آنے سے روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، آئین کی حفاظت کیلئے پوری قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، قوم کو کہتاہوں تیاری کرلیں یہ لوگ پھرعدلیہ پر دباؤ ڈالیں گے۔پی ٹی آئی کےمخالفین کو انہوں نے اعلیٰ عہدوں پر فائز کیا ہوا ہے،75سال میں ایسے حالات کبھی نہ تھے جو آج ہیں
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ملک کو دلدل سے نکالنا ہے تو جلد الیکشن کرانے ہوں گے، 90 دن میں انتخابات نہ ہوئے آئین کی خلاف ورزی ہوگی، انتخابات نہیں ہوتے تو نگران حکومتوں کی کوئی حیثیت نہیں رہےگی۔
عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں یہ لوگ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے تھے، یہ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں، جب یہ لوگ سمجھیں گے گراونڈ تیار ہے اس وقت الیکشن کرائیں گے، نوازشریف کی شرط ہے کہ پہلے عمران خان کو نااہل کرو اور جیل بھیجو۔

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 10 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 10 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 9 گھنٹے قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 10 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل





.webp&w=3840&q=75)
.jpg&w=3840&q=75)


