لندن: برطانیہ میں مقیم ایک پاکستانی خاتون شیف ذہرہ خان کوامریکی بزنس میگزین " فوربز" نے دنیا کے بہترین کاروباری افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

’فوربز‘ سالانہ بنیادوں پر دنیا کے بااثر ترین، مقبول ترین، زیادہ کمائی کرنے والی شخصیات اور انڈر تھرٹی کی فہرستیں جاری کرتا ہے۔پاکستانی شیف زہرہ خان نے ریٹیل اور ای کامرس کلاس میں 'فوربز 30 انڈر 30 یورپ لسٹ' میں جگہ بنائی ہے۔ زہرہ نے اسٹار شیف گورڈن رمسی کی ٹینٹی میری کلودری اکیڈمی سے گریجویشن مکمل کی، اس اکیڈمی کی بنیاد 1954 میں رکھی گئی تھی اور اور زہرہ اکیڈمی میں شامل ہونے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔یہاں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد انہوں نے دو کیفے فیرو اور ڈائس کے نام سے بنائے گئے ، یہ دونوں نائٹ برج اور آکسفورڈ اسٹریٹ سینٹرل لندن میں واقع ہیں ۔
ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ 13 سال کی عمر میں انہیں گھر کے کام کاج کرنے کی ہدایت کی جاتی تھی ۔مجھے بار بار یہ ہدایت دی جاتی تھی کہ خواتین گھربناتی ہیں اوران کا کام باورچی خانہ سنبھالنا ہوتا ہے زہرہ نے اپنی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے نے مزید بتایا کہ جس وقت وسطی لندن میں انہوں نے ' فیا کیفے' کی بنیاد رکھی وہ ماں بن چکی تھیں ۔ْمیں نے اپنے انٹرپرائز کو کامیابی سے ہمکنار کیا ،اور بتدریج 5سے 30 ملازمین تک اضافہ کیا اور برطانیہ ، متحدہ عرب امارات ،، قطر ، کویت ، کینیڈا جیسے ممالک سے 100 سے زیادہ فرنچائز حاصل کیے ۔
انہوں نے کرونا وبا کے دوران برطانیہ میں مقیم پاکستانی لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور صنفی امتیاز ختم کرنے کے لئے اہم قدم اٹھایا ، اور" فیا کیفے " کی تمام کھانے پینے کی اشیا ، جام اور چائے کی مصنوعات کے ذریعے آگاہی، خودمختاری کاپیغام پھیلایا، یہ تمام اشیا خواتین نے خود تیارکیں ۔مزید براں زہرہ 2021 میں نئے اسٹور کھولنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں ۔

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 12 گھنٹے قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- ایک دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 8 گھنٹے قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل







