جی این این سوشل

تجارت

گیس کی قیمتیں بڑھانے کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گیس کی قیمتیں بڑھانے کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے منظور کی جانیوالی گیس کی قیمتوں سے متعلق سمری حتمی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی جبکہ آئی ایم ایف سے ہونیوالے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی ، معاشی اور سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ،اس موقع پر بجلی بریک ڈائون کے حوالے سے پاور ڈویژن اپنی رپورٹ پیش کرے گا جبکہ کورونا سے بچائو کے انجکشن کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ 

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثناللہ ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر پٹرلیم خرم دستگیر سمیت دیگر وفاقی وزراءشرکت کریں گے۔ 

پاکستان

وزیرِ اعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کی ملاقات

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرِ اعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کی  ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے ملاقات کی ہے۔   

ملاقات کےدوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا  پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے ، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے ،پاک چین اسٹریٹجک تعلقات میں مسلسل بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن کے لئے مل کر کام کرنے کا چینی قیادت کا ویژن لائق تحسین ہے ۔ 

انہوں نے کہا پاک چین دوستی دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے ، پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت و دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ کا خواہاں ہے ۔  

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ افسران  بھی موجود تھے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 یوٹیلیٹی سٹور زبند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ، رانا تنویر

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے،شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 یوٹیلیٹی سٹور زبند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ، رانا تنویر

وفاقی وزیربرائےصنعت و پیداوار رانا تنویر حسیننے کہا ہے کہ  یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے۔   تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے وفد  نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات کی ،اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن اور سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی موجود تھے۔  ملاقات میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے قفد کا آگاہ کیا کہ فی الحال یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے،شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو ایس سی بند کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا،تمام فیصلے ملازمین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہونگے،تمام حکومتی  ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

قلعہ سیف اللہ میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث طوفانی بارش نے تباہی مچا دی

شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں نے قریبی آبادیوں، فصلوں اور باغات کو بری طرح متاثر کیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قلعہ سیف اللہ میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث طوفانی بارش نے تباہی مچا دی

قلعہ سیف اللہ: بلوچستان کے پہاڑی علاقے قلعہ سیف اللہ میں اچانک آنے والے کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچا دی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں نے قریبی آبادیوں، فصلوں اور باغات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں غیر معمولی بارشوں کا سلسلہ گذشتہ چند روز سے جاری ہے اور اچانک آنے والے کلاؤڈ برسٹ نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ سیلابی ریلوں نے گھروں کو بہا لیا، پل اور سڑکیں تباہ ہوئیں اور بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ 

خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی این 65 ہائی وے کئی مقامات پر سیلاب سے متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے زیارت، قلعہ عبداللہ اور پشین اضلاع میں رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ سیلاب کے باعث علاقے میں امدادی کاموں میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

پشین میں بلوزئی چیک ڈیم شگاف پڑنے کے بعد ٹوٹ گیا جس سے سیلابی ریلے پل اور کئی رابطہ سڑکیں بہا لے گئی۔ دوسری جانب ہرنائی میں شدید بارشوں اور ریلے سے سروتی حفاظتی بند کئی جگہوں سے ٹوٹ گیا اور ریلوے پٹری کو بھی نقصان پہنچا۔

مقامی انتظامیہ اور امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ متاثرین کو خوراک، پانی اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تاہم، سیلاب زدہ علاقوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس صورت میں صورتحال مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll