فروخت سے حاصل ہونیوالی آمدنی مقامی کمیونٹی میں کہیں اور لگائی جائے گی


گالیسنجاک: کروشیا کے انوکھے دل کی شکل والے ایڈریاٹک جزیرے کا ایک حصہ جسے سیاحوں نے 'جزیرہ محبت' کا نام دیا ہے فروخت کے لیے تیار ہے۔پاسمین چینل میں گالیسنجاک کا غیر آباد جزیرہ کروشیا کے سب سے زیادہ پہچانے جانے والے جزیروں میں سے ایک ہے اور اس کا کچھ حصہ ترقی کے لیے ممکنہ خریداروں کو پیش کیا جا رہا ہے۔
فروخت کے لیے پیش کی گئی زمین کے مالک کے نمائندے سلویسٹرو کرڈم نے کہا، "ہر سال ایک ملین سے زیادہ تصاویر اس جزیرے پر اور اس کے ارد گرد بنائی جاتی ہیں اور میرے خیال میں اس کی مقبولیت واقعی بہت زیادہ ہے۔
"اس جزیرے پر کوئی ہوٹل، ولا، یا ریستوراں نہیں ہیں، لیکن بہت سی مشہور شخصیات اور ان کی کشتیاں ہر موسم گرما میں اکثر گالیسنجاک آتی ہیں۔
کردم نے کہا، "بیونس نے اپنی 39 ویں سالگرہ کی تقریب جزیرے پر رکھی تھی اور وہ ہر سال کئی دن یا ہفتوں تک وہاں رہتی ہے، مائیکل جارڈن پچھلے سال وہاں موجود تھے، جیف بیزوس بھی، اس علاقے میں مشہور شخصیات کی کمی نہیں ہے۔"انہوں نے کہا کہ فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی مقامی کمیونٹی میں کہیں اور لگائی جائے گی
۔انہوں نے کہا کہ اس جزیرے کا رقبہ 142,000 مربع میٹر ہے اور 40,000 مربع میٹر سے تھوڑا سا رقبہ 13 ملین یورو کی قیمت میں فروخت کے لیے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ خریدار ہر روز کال کر رہے ہیں۔2019میں، کروشیا کی یونیورسٹی آف زادار کے محکمہ آثار قدیمہ کے سائنس دانوں نے 7,000 سال پہلے کی انسانی رہائش کے آثار دریافت کیے۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 7 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 9 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل









