تجارت
منی بجٹ کی منظوری سے قبل سگریٹ پر ٹیکس دگنا
سگریٹ پر فکسڈ ڈیوٹی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی بجٹ کی منظوری سے پہلے ہی سگریٹس پر ٹیکس دگنا کر دیا۔
آئی ایم ایف کی شرائط پر 170 ارب روپے کا منی بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، 9 ہزار روپے مالیت سے زائد کے فی ایک ہزار سگریٹس کے پیکٹ پر ڈیوٹی بڑھا کر 16 ہزار 500 روپے مقررکی گئی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق سگریٹس پر فکسڈ ڈیوٹی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
پاکستان
پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، اسحا ق ڈار
وزیر خارجہ نے کہاکہ اجلاس میں رکن ، مبصر ملکوں کے سربراہ اور مندوبین شریک ہوں گے
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ ایس سی او سمٹ کے شرکا کا خیر مقدم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
احتجاج اور دھرنوں کیلئے آگے بہت وقت ہے، پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، پی ٹی آئی کے پاس اب بھی وقت ہے، غلطیاں ٹھیک کرلے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرااسحاق ڈار اور عطا تارڑ نے ایس سی او سمٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایس سی او سمٹ کے شرکا کا خیر مقدم کرنے کیلئے تیار ہیں ،شاندار میزبانی کی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دیں گے،ان کاکہناتھا کہ ایک پارٹی 2014 والے کام کررہی ہے،احتجاج اور دھرنوں کیلئے آگے بہت وقت ہے، پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، پی ٹی آئی کے پاس اب بھی وقت ہے، غلطیاں ٹھیک کرلے، ریاست پر حملہ کرکے ایک جماعت نے تمام سرخ لکیریں پار کرلی ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ اجلاس میں رکن ، مبصر ملکوں کے سربراہ اور مندوبین شریک ہوں گے ، کئی سال بعد پاکستان بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،چینی وزیراعظم اجلاس سے ایک دن پہلے کل آرہے ہیں،چین کے وزیراعظم پاکستان کا دو طرفہ دورہ کریں گے ، بھارتی وزیرخارجہ کی دو طرفہ ملاقات کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ، قومی اہمیت کے ایونٹ کے موقع پر احتجاج مثبت پیغام نہیں ، غلطیاں دہرانے کی بجائے یہ لوگ اپنی اصلاح کریں ،کسی نے احتجاج کرنا ہے تو ایس سی او کانفرنس کے بعد کرے ۔
پاکستان
ایس سی او کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، پاک فوج تعینات
میٹرو بس سروس آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا
ایس سی او کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر لئے گئے۔
ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے اسلام آباد شہر میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیئے گئے، میٹرو بس سروس آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا۔
ملپور سے ڈھوکری چوک، کشمیر چوک اور سرینا ہوٹل تک سڑک بند رہے گی، راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک، سرینا ہوٹل تک مری روڈ بھی بند رہے گا، ملپور سے سرینگر ہائی وے کے ذریعے آبپارہ تک روٹ بند ہوگا، مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والوں کیلئے متبادل روٹس فراہم کر دیا گیا۔
مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والے کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ، راول ڈیم چوک کے ذریعے فیض آباد آسکیں گے، راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے نائنتھ ایونیو استعمال کرسکیں گے، ایکسپریس وے فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ اور کورال چوک تک بند رہے گی۔
آج سے 16 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا د اخلہ بند ہوگا۔
تفریح
اداکار عابد کشمیری کی نماز جنازہ شاد باغ گول گراؤنڈ میں ادا
نماز جنازہ میں اہل علاقہ اور مداحوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی،قاری زبیر نے نماز جنازہ پڑھائی
اداکار عابد کشمیری کی نماز جنازہ شاد باغ گول گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی ۔
نماز جنازہ میں اداکار اورنگزیب لغاری ،حامد رانا ،نسیم وکی ،گوگا جی شریک ہوئے ، اداکار پرویز خان ، نعیم میر ،مجاہد عباس ، گوشی خان پرویز کیفی ،تجمل ظہور باہم ، اداکار حسن مراد ، جاوید پاشا ، نعیم کشمیری ، ا د ا کا ر امانت چن ،سہیل احمد ، پرڈیوسر اظہر بٹ ،جواد بٹ ،خالد معین بٹ ،خالد عباس ڈار، عرفان ہاشمی ،نواز انجم ،جواد وسیم سمیت دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی۔
نماز جنازہ میں اہل علاقہ اور مداحوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی،قاری زبیر نے نماز جنازہ پڑھائی ۔
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
ہندوستان کے مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
دنیا 2 دن پہلے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئینی ترمیم : خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ