جی این این سوشل

علاقائی

حافظ آباد کا اڑھائی فٹ کا دولہا ساڑھے تین فٹ کی دلہن بیاہ لایا

تقریب کے شرکاء نے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حافظ آباد کا اڑھائی فٹ کا دولہا ساڑھے تین فٹ کی دلہن بیاہ لایا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دلہا بینڈ باجوں کے ساتھ اپنی دلہن لینے آیاتو اس موقع پر آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا،سرخ جوڑے میں ملبوس آتی دلہن کو دولہا ہاتھ پکڑ کر اسٹیج تک لایا۔
 
ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے دولہا دلہن کے چہرے سے خوشی جھلک رہی تھی، تقریب کے شرکاء نے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

رپورٹس کے مطابق جوڑے کے ولیمے کی تقریب بھی شاندار انداز میں منعقد کی گئی، دولہا کی خوشی دیدنی تھی، دل کھول کر رقص بھی کیا،رشتے داروں نے جوڑے کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

جرم

مانسہرہ، ہزارہ ایکسپریس کے قریب ملزمان کی ہائی وے پولیس پر فائرنگ

فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 2 زخمی،ملزمان فرار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مانسہرہ، ہزارہ ایکسپریس کے قریب ملزمان کی ہائی وے پولیس پر فائرنگ

مانسہرہ میں ہزارہ ایکسپریس وے پرگاڑی کا چالان کرنے پرملزم نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کی زد میں آکر ہائی وے پولیس کا سب انسپکٹرعامرشہید ہو گیا جبکہ سپاہی نوید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور سے مانسہرہ آنے والی مہران کار کا چالان کاٹنے پر پیش آیا۔

شہید ہونے والے انسپکٹر اور زخمی اہلکار کو کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا ہے۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئےعلاقے کوگھیرے میں لےلیا، جبکہ جگہ جگہ ناکہ بندیاں بھی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سوشل میڈیا بندش کے حق میں نہیں ، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت کے قانون کا مسئلہ نہیں، مسئلہ عمل درآمد کا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوشل میڈیا بندش کے  حق میں نہیں ، وزیر  اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں کیوں دفاتر نہیں کھولتے؟سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستان میں دفاتر کھولنے چاہئیں۔

ان کا کہناتھا کہ ایکس کی بندش ایک اچھا قدم نہیں تھا، کالعدم بی ایل اے کا سارا نیٹ ورک ایکس پر موجود ہے، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت کے قانون کا مسئلہ نہیں، مسئلہ عمل درآمد کا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم بحران کے ذمہ دار پنجاب اور اسلام آباد کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہے، ڈاکٹر سیف

پنجاب میں اندھیرنگری مچی ہوئی ہے،کسان سلاخوں کےپیچھے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم بحران کے ذمہ دار پنجاب اور اسلام آباد کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہے، ڈاکٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ گندم بحران کے ذمہ دار پنجاب اور اسلام آباد کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہے، پنجاب میں اندھیرنگری مچی ہوئی ہے،کسان سلاخوں کے پچھےہیں۔

گندم بحران پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ گوالمنڈی کی راج کماری کو کسانوں کے مسائل کا ادراک نہیں، ٹک ٹاک کےلئے گندم کی کٹائی کا افتتاح کرنے والی نے کسانوں کی طرف مڑ کر دیکھا بھی نہیں۔

مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ انتہائی غیر سنجیدہ اور انتہائی غیر ذمہ دار لوگوں کے ہاتھ میں کڑوروں انسانوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار جعلی فارم 47 کے ذریعے دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاکر باجی نے ٹک ٹاک کے لئے گندم کی کٹائی کا افتتاح تو کیا تھا، اب کسانوں کی طرف مڑ کر دیکھتی بھی نہیں، نااہل جعلی حکومت نے کسانوں کو 300ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

بیرسٹرسیف کا مزید کہنا تھا کہ راج کماری فسطائیت کی انتہا پر پہنچ گئی ہے، کسان رل رہے ہیں اور ٹک ٹاکر باجی پولیس وردی میں مزے لے رہی ہے، جعلی فارم 47 ہیروئن کو کسانوں کے مسائل کا بالکل ادراک نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll