پاکستان
نیب نے سابق وزیر اعلی ٰپنجاب عثمان بزدار کو طلب کرلیا
نیب لاہور نے سابق وزیر اعلی ٰپنجاب عثمان بزدار کو طلب کرلیا۔
نیب لاہور نے کرپشن سمیت دیگر الزامات کے تحت طلبی کا سمن جاری کیا، نیب نے عثمان بزادر کو 16 فروری کو صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ عثمان بزادر کو پراپرٹیز سمیت دیگر ضروری ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ نیب لاہور نے نیب ترمیمی آوڈننس 2022 کی روشنی میں سمن جاری کیا ہے۔
پاکستان
اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی ، وزیر اعظم
کھربوں روپے کے ٹیکس چوری ہورہے ہیں،ٹیکس لیکیج ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی،معاشی طور پر مستحکم ہونگے تو برآمدات بڑھیں گی۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 26 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہزاروں مسلح افراد نے عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی،شرپسند مختلف ہتھیاروں کے ساتھ اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے، اسلام آباد میں جو ہوا اس سے اسٹاک مارکیٹ تاریخی تنزلی کی طرف گئی ، انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا براہ راست تعلق معاشی سکیورٹی سے ہوتا ہے،افواج پاکستان اور عوام نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا،بدقسمتی سے دہشت گردی کا عفریت پھر سر اٹھا رہا ہے۔
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آہستہ آہستہ درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے،حکومت کو اب بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر اعظم نے اسٹاک مارکیٹ کے ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اظہار تشکر کیا،وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں معاشی ترقی سست روی کا شکار رہی،معاشی صورتحال بہتر کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
کھربوں روپے کے ٹیکس چوری ہورہے ہیں،ٹیکس لیکیج ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا، خود وسائل پیدا کرنے ہوں گے،میثاق جمہوریت کے بعد میثاق معیشت کا وقت آگیا ہے، شرپسند عناصر ترقی و استحکام کےلیے حاصل کامیابیوں کو رائیگاں کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان
سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے، عطاء تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی غلط خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔
عطاء تارڑ نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بیلا روس کے صدر کے دورے کے دوران احتجاج کیا گیا، اسلام آباد میں سیاسی جماعت کے احتجاج میں افغان شہری کیا کر کررہے تھے؟، سوال یہ بھی ہے کہ افغان شہریوں کو احتجاج میں کیوں شامل کیا گیا؟۔
وفاقی وزرا عطاء تارڑ اور احسن اقبال نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کی جس دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کے لیے مذہبی کارڈ استعمال کیا جب کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی۔
کھیل
تیسر ا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی
پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی
پاکستان نے بلاوائیو میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 99 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ٹیم کی پوری ٹیم 204 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، زمبابوے کی جانب سے کپتان کریگ ایروائن 51 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ برائن بینیٹ 37 ، شان ولیمز 24، تادیوانشے 24اور سکندر رضا نے 16رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، ابرار احمد، حارث رؤف اور عامر جمال نے 2، 2 جبکہ فیصل اکرم اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کےتیسرے اور آخری ون ڈےمیچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 304 رنز کا ہدف دے دیا۔
بلاوائیو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی انہوں نے 99 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 103 رنز بناکر نمایاں رہے۔
جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب 31، عبداللہ شفیق 50، محمد رضوان 37، سلمان علی آغا 30 اور عرفان خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
طیب طاہر اور عامر جمال بالترتیب 29 اور 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 2، 2 جبکہ فراز اکرم اور بلیسنگ مزاربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
-
دنیا ایک دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
پاکستان 2 دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
-
دنیا ایک دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
دنیا 12 گھنٹے پہلے
آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
علاقائی 10 گھنٹے پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار