ہنگامہ آرائی کیس : عمران خان کی عبوری ضمانت خارج
انسداد دہشت گردی کے جج جواد عباس نے فیصلہ سنایا۔
اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین اور سابق وزیراعظم عمران خآن کی عبوری ضمانت کو خارج کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کو ڈیڑھ بجے طلب کیا تھا ۔ عمران خان کی عبوری ضمانت عدم پیشی پر خارج کی گئی ۔ انسداد دہشت گردی کے جج جواد عباس نے فیصلہ سنایا۔
اس سے قبل ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بھی بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں دوپہرساڑھے 3 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد کی جج رخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیش نہ ہوسکے اور طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔ بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی وڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست مسترد کر رکھی ہے۔
سینیٹر اعظم سواتی، شبلی فراز اور فیصل جاوید سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما کمرہ عدالت میں موجود تھے۔سماعت سے قبل عدالتی عملے کی سیکورٹی صورتحال کے باعث بینکنگ کورٹ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان 70 سال سے زائد عمر کے آدمی ہیں اور ورزش کی وجہ سے سپر فٹ ہیں، کسی نوجوان کو بھی گولی لگے تو 3 مہینے ریکوری میں لگتے ہیں، عمران خان کو تو عمر رسیدہ ہونے پر بائیو میٹرک سے بھی استثنیٰ ہے۔
عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں آج تک عبوری ضمانت پر ہیں۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیے تھے کہ عمران خان آج بھی پیش نہ ہوئے تو ضمانت خارج کر دی جائے گی
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- 8 گھنٹے قبل
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ
- 9 گھنٹے قبل
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 11 گھنٹے قبل
کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
- 8 گھنٹے قبل