پاکستان
دو روزہ پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر نمائش ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع، 100 سے زائد کمپنیاں شریک
ایتھوپیا کے سفیر ایچ ای جمال بیکر، اعزازی قونصل جنرل ابراہیم تواب، میاں اسد شجاع الرحمان، آرگنائزر کامران عباسی نے فیتا کاٹ کر افتتاح کیا
پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے تعاون سے پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر ایکسپو (پی پی ای) ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع ہو گئی ہے۔ ایتھوپیا کے سفیر ایچ ای جمال بیکر، اعزازی قونصل جنرل ابراہیم تواب، سی او شازو گروپ میاں اسد شجاع الرحمان اور آرگنائزر ڈائریکٹر پرائم ایونٹ منیجمنٹ کامران عباسی نے فیتا کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر نمائش میں شریک کمپنیوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ دو روزہ نمائش کا اہتمام پرائم ایونٹ مینجمنٹ نے کیا ہے جو جمعرات 15 فروری کو اختتام پذیر ہو گی۔ نمائش کے آرگنائزر کامران عباسی نے مہمان خصوصی کو اسٹالز کا دورہ کرایا۔ اس دوران ایمبیسیڈر ایتھوپیا ایچ ای جمال بیکر نے پاکستانی مصنوعات خصوصا ادویات اور آلات کے معیار کی تعریف کی اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا میں انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے۔
ادویہ سازی کی صنعت میں بھی وہ پاکستانی مصنوعات کے اعلی معیار کے معترف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ادویہ سازی کے لیے ایتھوپیا سمیت افریقی ممالک پاکستانی کمپنیوں کے لیے اچھی مارکیٹس ہیں۔ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے، اس کے باوجود پاکستان اپنی مصنوعات باہر ایکسپورٹ کر سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نمائش کے منتظم ڈائریکٹر پرائم ایونٹ کامران عباسی نے بتایا کہ یہ ایکسپو خصوصی طور پر فارماسیوٹیکل آلات مینوفیکچررز، لیبارٹری آلات، ریسرچ اینڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز،
را اور پیکجنگ سپلائرز، فارما پرنٹنگ، فارما کیمیکلز، لیب کیمیکلز، فارما انسٹرومنٹس، ہسپتال اور صحت کے آلات بنانے والے اداروں پر مرکوز ہے۔ الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے، ایم آر آئی مشینیں، کارڈیک مانیٹر، ادویات بنانے والے، سرجیکل آلات، ہسپتال کے استعمال کی اشیاء اور لوازمات پر مشتمل ہو گی۔
کامران عباسی نے بتایا کہ ایکسپو سینٹر کے دو ہالز میں 100 سے زائد نمائش کنندگان 250 اسٹالز کے ذریعے اپنی مصنوعات، ٹیکنالوجی کی نمائش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایکسپو بین الاقوامی منڈیوں میں مقامی ادویہ سازی کی صنعت کو فروغ دینے اور مقامی صنعت کاروں کو ترقی یافتہ دنیا کی طرف سے اپنائی گئی اس شعبے میں نئی ٹیکنالوجیز اور ترقی کے بارے میں ایک بہترین موقع فراہم کرے گا۔
دنیا
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
ڈونگ جُن کو بدعنوانی کے الزام میں زیرِ تفتیش رکھا گیا ہے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونگ جُن کو بدعنوانی کے الزام میں زیرِ تفتیش رکھا گیا ہے ، وہ مسلسل تیسرے شخص ہیں جنہیں اس عہدے پر تفتیش کا سامنا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیرِ دفاع کے خلاف تحقیقات چینی فوج میں بدعنوانی کے خلاف کارروائی کا حصہ ہے ، اس معاملے پر چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ صرف سائے کا پیچھا کرنے جیسا ہے۔
چینی بحریہ کے سابق کمانڈر ڈونگ جُن کو دسمبر میں وزیرِ دفاع مقرر کیا گیا تھا۔ ان سے قبل وزیر کو ملازمت کے صرف 7 ماہ بعد اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
پاکستان
پی ٹی آئی کے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد تمام موٹر ویز کھول دی گئیں
اسلام آباد اور لاہور کے روڈ بھی ٹریفک کے لئے بحال کر دیئے گئے ہیں اور کنٹینرزکو ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے
تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد موٹر وے کھول دی گئی ہے۔
اسلام آباد اور لاہور کے روڈ بھی ٹریفک کے لئے بحال کر دیئے گئے ہیں، جہاں کنٹینرز موجود ہیں انہیں ہٹانے کا عمل جاری ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور اسلام آباد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا،موٹروے ایم 11 کو لاہور سیالکوٹ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم، موٹروے ایم 14 ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان، موٹروے ایم3 کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ترجمان لاہور ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں، لاہور اسلام آباد، لاہور سیالکوٹ موٹروے، ایسٹرن بائی پاس بھی کھول دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور رنگ روڈ ٹریفک کیلئے کھلی ہے اور شہرکے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، دوسری جانب اسلام آباد میں ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں جہاں جہاں کنٹینرز لگا کر راستے بند کئے گئے تھے، ان رکاوٹوں کو ہٹا کر تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے بحال کی جا رہی ہیں۔
پاکستان
اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار
سوشل میڈیا پراحتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سکیورٹی ذرائع
سکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دیں۔
اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کل رات پولیس اور رینجرز آپریشن میں کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
کھیل 2 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
دنیا 2 دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
کھیل 2 دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
دنیا 2 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
پاکستان 2 دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ