سپر ٹیکس کیسز میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔


چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے تمام فریقین کو 4 فیصد سپرٹیکس ادا کرنےکا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے مختلف انڈسٹریز پر عائد سپر ٹیکس کالعدم کرنے کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔
سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت اور ایف بی آر کی اپیلوں پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا جس کے تحت تمام فریقین کو چار فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
مختلف انڈسٹریز نے گزشتہ سال بجٹ میں عائد سپر ٹیکس کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ سال سے دس فیصد سپر ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔
وفاقی حکومت اور ایف بی آر نے سپر ٹیکس کی وصولی کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جو منظور کرلی گئی اور چار فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جون 2022 میں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا تھا کہ تمام سیکٹرز پر 4 فیصد اور 13 مخصوص سیکٹرز پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگایا گیا ہے جس کے بعد ان سیکٹرز پر ٹیکس 29 فیصد سے 39 فیصد ہو جائےگا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے اہم ملاقات،فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

برازیل کا اسرائیل کی جانب سے نامزد کیے گئے نئے سفیر کو قبول کرنے سے انکار
- 6 گھنٹے قبل

فرانسیسی وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے 8 ستمبر کو پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیسز رپورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

عدالت نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کی نااہلی کی کارروائی سے روک دیا
- 2 گھنٹے قبل

دریائے ستلج میں48گھنٹوں کے دوران انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ، ہائی الرٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
- 42 منٹ قبل

آسٹریلیا نے یہودی مخالف حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایرانی سفیر کو ملک بدر کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں مون سون بارشوں کا 8 واں سپیل، لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کو جولائی 2024 کے مقابلے میں جولائی 2025 کی غیر ملکی فنڈنگ میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

چناب، راوی اور ستلج میں آئندہ 48 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
- ایک گھنٹہ قبل
شکیب الحسن کا ریکارڈ،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
- 2 گھنٹے قبل